ورلڈ کپ 2023 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
ورلڈ کپ 2023 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2023 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں 6 بھارتی کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔ ان میں روہت شرما، اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی، فاسٹ بولر محمد شامی، آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ، جسپریت بمراہ اور کے ایل راہل کے نام شامل ہیں۔ ICC Team of World Cup 2023
نئی دہلی: آئی سی سی نے عالمی کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں 11 کھلاڑیوں کی اس ٹیم میں 6 بھارتی کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے۔ ان میں روہت شرما، اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی، فاسٹ بولر محمد شامی، آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ، جسپریت بمراہ اور کے ایل راہل کے نام شامل ہیں۔
کوہلی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 765 رنز بنائے جس میں تین سنچریاں شامل تھیں۔ دوسری جانب محمد شامی نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 24 وکٹیں حاصل کیں۔
ورلڈ کپ فاتح آسٹریلیا کے 2 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے جن میں گلین میکسویل اور لیگ اسپنر ایڈم زمپا شامل ہیں۔ سری لنکا کے دلشان مدوشنکا، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک کو موقع ملا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کے جیرالڈ کوئٹزی کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر موقع ملا ہے۔
سلیکشن پینل میں ویسٹ انڈیز کے ای این بشپ، سابق آسٹریلیوی بلے باز شین واٹسن اور آئی سی سی کے جنرل منیجر وسیم خان سمیت دیگر افراد شامل تھے۔
-
The finest stars of #CWC23 form the Team of the Tournament 🤩
— ICC (@ICC) November 20, 2023
How good is this unit? 🔥
✍️: https://t.co/WBmJnsdZ0e pic.twitter.com/rS0NoG7GTn
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کی پلیئنگ الیون:
روہت شرما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، وراٹ کوہلی، ڈیرل مچل، کے ایل راہل، گلین میکسویل، جسپریت بمراہ، دلشان مدوشنکا، ایڈم زمپا، رویندر جڈیجا، محمد شامی۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ
- وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک ( 594 رنز ، اوسط 59.40)
- کپتان روہت شرما (597 رنز، اوسط 54.27)
- وراٹ کوہلی (765 رنز ، اوسط 54.27)
- نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل (552 رنز، اوسط 69.5)
- کے ایل راہل (452 رنز ، اوسط 75.33)
- آسٹریلیا کے گلین میکسویل ( 66.66 کی اوسط سے 400 رنز، 55 کی اوسط سے 6 وکٹیں)
- رویندرا جدیجا (40 کی اوسط سے 120 رنز، 24.87 کی اوسط سے 16 وکٹیں)
- جسپریت بمراہ (18.65 کی اوسط سے 20 وکٹیں)
- سری لنکا کے دلشان مدوشنکا (25 کی اوسط سے 21 وکٹیں)
- آسٹریلیا کے ایڈم زامپا (22.39 کی اوسط سے 23 وکٹیں)
- محمد شامی (10.70 کی اوسط سے 24 وکٹیں)
- بارہواں کھلاڑی: جنوبی افریقہ کے جیرالڈ کوئٹزی (19.80 کی اوسط سے 20 وکٹیں) (یو این آئی)
