Irani Trophy ایرانی ٹرافی میں سوراشٹرا کا فلاپ شو، سرفراز کی سنچری

author img

By

Published : Oct 2, 2022, 8:26 AM IST

ایرانی ٹرافی میں سوراشٹرا کا فلاپ شو، سرفراز کی سنچری

ریسٹ آف انڈیا نے ایرانی ٹرافی ٹورنامنٹ کے پہلے دن ہفتہ کے روز سوراشٹر کی پہلی اننگ کو محض 98 رنوں پر سمیٹ دیا اور بعد میں سرفراز خان (ناٹ آؤٹ 125) اور ہنوما بہاری (ناٹ آؤٹ 62) کے درمیان ناقابل شکست 187 رنز کی شراکت کی مدد سے پہلی اننگ میں تین وکٹ پر 205 رن بناکر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔ Sarfaraz's century for Rest of India

راجکوٹ: مکیش کمار (23 رن پر 4 وکٹ)، کلدیپ سین (41 رن پر 3وکٹ ) اور عمران ملک (25 رن پر 3 وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت ریسٹ آف انڈیا نے ایرانی ٹرافی ٹورنامنٹ کے پہلے دن ہفتہ کے روز سوراشٹر کی پہلی اننگ کو محض 98 رنوں پر سمیٹ دیا اور بعد میں سرفراز خان (ناٹ آؤٹ 125) اور ہنوما بہاری (ناٹ آؤٹ 62) کے درمیان ناقابل شکست 187 رنز کی شراکت کی مدد سے پہلی اننگ میں تین وکٹ پر 205 رن بناکر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔ Rest of India Score card in Irani Trophy

دھماکہ خیز بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرفراز نے اپنی ناٹ آوٹ اننگ میں اب تک 126 گیندیں کھیل کر 19 چوکے اور دو چھکے لگا چکے ہیں جب کہ دوسرے سرے پر موجود کپتان ہنوما نے تحمل سے کھیلتے ہوئے اب تک 145 گیندوں کا سامنا کیا ہے اور اس دوران انہوں نے ایک چھکا کے علاوہ نو بار گیند کو باؤنڈری لائن کے پار پہنچایا ہے۔ ان دونوں بلے بازوں کی سمجھ دارانہ اننگز کی وجہ سے ریسٹ آف انڈیاکو اب تک پہلی اننگ میں 107 رنوں کی اہم برتری حاصل ہوچکی ہے جبکہ اس کے سات وکٹ باقی ہیں۔

اس سے پہلے ریسٹ آف انڈیا نے ٹاس جیت کر سوراشٹرا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ اننگ کے تیسرے اوور میں مکیش کمار کو لگاتار دو گیندوں پر ہاروک دیسائی (0) اور چراغ جانی (0) کی صورت میں دو کامیابیاں ملیں۔ سوراشٹرا ابھی ان جھٹکوں سے سنبھلابھی نہیں تھا کہ کلدیپ سین نے تجربہ کار چیتشور پجارا کو صرف ایک رن کے ذاتی اسکور پر آؤٹ کرکے مخالف ٹیم کے کیمپ میں ہلچل مچا دی۔ ایک وقت سوراشٹرا کا اسکور چار وکٹ پر پانچ رن تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Ranji Trophy Final: بھارتی ٹیم کے مستقبل سرفراز خان، دیکھیں رنز کے اعداد و شمار

ارپت واساواڈا (22) اور دھرمیندر سنگھ جڈیجا (28) نے کچھ وقت وکٹ پر رک کرریسٹ آف انڈیا کے گیندبازوں کا سامنا کیا لیکن 11 میں سے چھ کھلاڑی دوہرے ہندسے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ کپتان جے دیو انادکٹ (12) اور چیتن سکاریا (13) بھی ٹیم کے اسکور کو تین ہندسوں تک لے جانے میں ناکام رہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.