IPL 2022 60th Match: رائل چیلنجرز بنگلور بمقابلہ پنجاب کنگز، دونوں ٹیموں کے لیے جیت ضروری

author img

By

Published : May 13, 2022, 1:09 PM IST

IPL 2022: رائل چیلنجرز بنگلور بمقابلہ پنجاب کنگز

آئی پی ایل 2022 کا 60واں میچ آج رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کے درمیان شام 7:30 بجے سے کھیلا جائے گا۔ IPL 2022 60th Match. دونوں ٹیم کے لیے یہ میچ جیتنا بہت اہم ہے۔ Royal Challengers Bangalore vs Punjab Kings

ممبئی: رائل چیلنجرز بنگلور انڈین پریمیئر لیگ میں جمعہ کو پنجاب کنگز کے خلاف جیت درج کرکے پلے آف میں پہنچنے کی کوشش کرے گی۔ IPL 2022 60th Match. آر سی بی نے گزشتہ دو میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وراٹ کوہلی کو چھوڑ کر آر سی بی کے تمام بلے باز بہترین فارم میں ہیں۔ رجت پاٹیدار اور مہیپال لومرور بھی کپتان فاف ڈو پلیسس، گلین میکسویل اور دنیش کارتک کی طرح اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ کوہلی کا اب تک آئی پی ایل کا سیزن اچھا نہیں رہا ہے، لیکن وہ پنجاب کے خلاف بہترین اننگ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ Royal Challengers Bangalore vs Punjab Kings Match Preview

آر سی بی کے گیند باز بھی مسلسل کارکردگی دکھا رہے ہیں، جس میں فارم میں جوش ہیزل ووڈ اور قابل بھروسہ ہرشل پٹیل شامل ہیں۔ محمد سراج اپنی بہترین فارم میں نہیں ہیں۔ لیکن ٹیم ان سے اہم مواقع پر اچھی کارکردگی کی توقع کر سکتی ہے۔ میکسویل پاور پلے اور درمیانی اوورز میں اپنے آف اسپن کے ساتھ کارآمد ثابت ہوئے ہیں، جب کہ وینندو ہسرنگا نے اب تک 21 وکٹیں حاصل کی ہیں جن میں ایک میچ میں پانچ وکٹ شامل ہیں۔ اگر آر سی بی پنجاب کو شکست دے دیتا ہے تو اس کے 16 پوائنٹس ہو جائیں گے، حالانکہ پلے آف میں پہنچنے کے لیے 18 پوائنٹس کو محفوظ نمبر سمجھا جاتا ہے۔ RCB's bowling is strong

جہاں تک پنجاب کا تعلق ہے، اسے ٹاپ فور ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے اپنے باقی تین میچ جیتنے ہوں گے۔ پنجاب نے اپنے پہلے میچ میں آر سی بی کو شکست دی تھی، لیکن اب ان کے پاس پانچ جیت سے 10 پوائنٹس ہیں۔ وہ چھ میچ ہار چکے ہیں۔ پنجاب کی ٹیم میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ لگاتار دو میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ شیکھر دھون اور بھانوکا راجا پاکسے ٹاپ آرڈر میں اچھا کردار ادا کر رہے ہیں، جب کہ لیام لیونگسٹون اور جیتیش شرما اننگز کا خاتمہ کر رہے ہیں۔ جونی بیرسٹو کی فارم میں واپسی پنجاب کے لیے اچھی خبر ہے۔

کپتان میانک اگروال نے مڈل آرڈر میں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، بولنگ میں کگیسو ربادا اب تک 18 وکٹیں لے چکے ہیں لیکن وہ مہنگے ثابت ہوئے ہیں۔ سندیپ شرما پاور پلے میں وکٹ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ارشدیپ سنگھ نے بہترین گیند بازی کی، خاص طور پر ڈیتھ اوورز میں جہاں انہوں نے اپنے درست یارکرز سے بلے بازوں کو پریشان کیا۔ ٹیم میں اچھے کھلاڑی ہونے کے باوجود پنجاب کی ٹیم اہم مواقع پر بکھر جاتی ہے جس میں اسے جلد سے جلد درست کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.