IPL 2022 59th Match: ممبئی نے چنئی کو آئی پی ایل سے کیا باہر

author img

By

Published : May 13, 2022, 7:05 AM IST

IPL 2022: ممبئی نے چنئی کو آئی پی ایل سے کیا باہر

آئی پی ایل 2022 کے 59ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے چنئی سپر کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ممبئی کی 12 میچوں میں تیسری جیت ہے۔ Mumbai Indians beat Chennai Super Kings

ممبئی: پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکے ممبئی انڈینس نے اپنے گیند بازوں کی بہترین کار کردگی سے چنئی سپر کنگز کو آئی پی ایل میچ میں جمعرات کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ ممبئی نے چنئی کو 16 اوور میں صرف 97 رن پر آؤٹ کردیا اور پھر 14.5 اوور میں پانچ وکٹ پر 103 رن بنا کر جیت حاصل کر لی۔ ممبئی کی طرف ڈینیئل سامس نے 16 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ریلی میریڈیتھ اور کمار کارتیکیا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بمراہ اور رمندیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ڈینیئل سیمس پلیئر آف دی میچ رہے۔ Mumbai Indians beat Chennai Super Kings by five wickets

چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے 33 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 36 رن بنائے۔ ڈوین براوو نے 12 اور شیوم دوبے اور امباتی رائیڈو نے 10، 10 رن بنائے۔ پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں گرنے کے بعد چنئی کی ٹیم میچ میں واپس نہیں آ سکی۔ رابن اتھپا دوسرے اوور میں تیسرے بلے باز کے طور پر پویلین لوٹ گئے۔ دھونی اور براوو نے ساتویں وکٹ کے لیے 39 رن کی شراکت داری کی۔ دھونی 16ویں اوور کی آخری گیند پر رن کے لیے بھاگے جبکہ وکٹ کیپر ایشان کشن نے مکیش چودھری کو سیدھے تھرو سے آؤٹ کیا۔ Mumbai Indians vs Chennai Super Kings

اگرچہ یہ کم اسکور والا میچ تھا، لیکن دلچسپ بڑے اسکور والے میچ کی طرح تھا۔ گیند بہت زیادہ سوئنگ کر رہی تھی۔ پہلی اننگز ختم ہونے کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ یہ میچ بھی جلد ختم ہوجائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا اور چنئی کے تیز گیند بازوں نے شاندار گیند بازی کی۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مکیش چودھری نے 23 رن دیکر تین وکٹیں حاصل کیں۔ سمرجیت سنگھ اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ Dhoni on Mumbai Indians Bowlers

ممبئی کے لیے تلک ورما نے چار چوکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 34 رن کی میچ جیتنے والی اننگز کھیلی۔ ٹم ڈیوڈ نے سات گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 16 رن بنائے۔ کپتان روہت شرما اور ہریتھک شوکین نے 18-18 رن بنائے۔ ڈیوڈ نے معین علی کی گیند پرچھکا لگاکر ٹیم کو جیت دلائی۔ چنئی کے کپتان دھونی نے جیت کا کریڈٹ ممبئی کی گیند بازی کو دیا۔ دھونی نے میچ کے بعد کہا 'مجھے لگا کہ 130 سے ​کم کا کوئی بھی اسکورس پچ پر کم تھا۔ میں نے اپنے گیند بازوں سے کہا کہ آپ میچ ہارنے یا جیتنے کے بارے میں نہ سوچیں اور اپنے طریقے سے گیند بازی کریں۔'

دھونی نے کہا کہ 'ہمارے پاس کچھ بہترین تیز گیند بازوں کی بینچ سٹرینتھ تھی۔ تاہم نوجوان گیند بازوں نے اچھی گیند بازی کی۔' انہیں تجربے کے ساتھ بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ بقیہ میچوں میں اگر یہ گیند باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو یہ اس سیزن کے لیے ہمارے مثبت پہلوؤں میں سے ایک ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں ٹیم میں جہاں بھی کمی ہے اس کو پورا کیا جائے۔ ممبئی کے گیند بازوں نے اچھی گیند بازی کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.