UAE T20 League: ایم آئی ایمریٹس نے یو اے ای ٹی 20 لیگ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کیا

author img

By

Published : Aug 12, 2022, 5:18 PM IST

Etv Bharat

ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی نے کہا، 'میں توانائی سے بھرپور 14 کھلاڑیوں کے گروپ کو دیکھ کر بہت خوش ہوں ۔ یہ ہمارے #OneFamily کا حصہ ہونگے اور ایم آئی ایمریٹس کی نمائندگی کریں گے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک کیرون پولارڈ ایم آئی ایمریٹس کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ممبئی انڈینس کے سابق کھلاڑی ڈیون براوو، ٹرینٹ بولٹ اور نکولس پورن بھی ہم سے دوبارا جڑ رہے ہیں۔'UAE T20 League

ایم آئی ایمریٹس نے آج یو اے ای کے انٹر نیشنل لیگ ٹی 20 کے پہلے ایڈیشن سے پہلے اپنی ٹیم کا اعلان کیا ٹیم ابو ظہبی میں مقیم ہوگی، اس میں موجودہ اور سابق ایم آئی کھلاڑیوں اور ’#OneFamily‘ سے جڑے نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ایم آئی ایمریٹس میں شامل ہونے والے آل راونڈر کیرون پولارڈ اور ڈیون براوو، بھروسے مند نکولس پورن اور تیز گیند باز ٹرینٹ بورٹ ایم آئی کی نیلی اور گولڈن جرسی میں نظر آئیں گے۔UAE T20 League

ریلائنس جیو کے چیئرمین شری آکاش ایم امبانی نے کہا، 'میں توانائی سے بھرپور 14 کھلاڑیوں کے گروپ کو دیکھ کر بہت خوش ہوں ۔ یہ ہمارے #OneFamily کا حصہ ہونگے اور ایم آئی ایمریٹس کی نمائندگی کریں گے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک کیرون پولارڈ ایم آئی ایمریٹس کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ممبئی انڈینس کے سابق کھلاڑی ڈیون براوو، ٹرینٹ بولٹ اور نکولس پورن بھی ہم سے دوبارا جڑ رہے ہیں۔ ایم آئی ایمریٹس کے سبھی کھلاڑیوں کااستقبال ہے ۔ ایم آئی کو تجربہ اور نوجوان کھلاڑیوں کے توازن قائم کرنے کے لئے جانا جاتا ہے، جس سے کھلاڑیوں کی حقیقی صلاحیت کو سامنے لایا جاسکے اور ہمیں ایم آئی کی طرح کھیلنے میں مدد ملے۔ مداح ہم سے یہی امید کرتے ہیں۔'

ایم آئی ایمریٹس کے دستے میں موجودہ اور سابقہ ایم آئی کھلاڑیوں کے علاوہ کئی ملکوں کی نمائندگی کرنے والے نئے نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کے ساتھ لیگ کے رہنما اصولوں کے مطابق کنٹریکٹ کیا گیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات کے مقامی کھلاڑیوں کو مستقبل قریب میں ٹیم سے جوڑا جائے گا۔ ایم آئی ایمریٹس کے کھلاڑیوں میں کیرون پولارڈ ( ویسٹ انڈیز)، ڈیون براوو ( ویسٹ انڈیز)، نکولس پورن ( ویسٹ انڈیز)، ٹرینٹ بولٹ ( نیوزی لینڈ)، آندرے فلیچر( ویسٹ انڈیز)، عمران طاہر( جنوبی افریقہ)، سمت پٹیل ( انگلینڈ)، ول سمیڈ( انگلینڈ) جارڈن تھامپسن ( انگلینڈ) نجیب اللہ زادران ( افغانستان)، ظہیر خان ( افغانستان)، فضل الحق فاروقی ( افغانستان)، برینڈلی وہیل( اسکاٹ لینڈ) اور باس ڈی لیڈ ( نیدر لینڈ) کے نام قابل ذکر ہیں۔

اس ہفتہ کی شروعات میں ممبئی انڈینس نے 'ایم آئی ایمریٹس' کے برانڈ سے پردہ اٹھایا تھا۔ ایم آئی ایمریٹس سننے میں 'My ایمریٹس' سنائی دیتا ہے۔ برانڈ کی نقاب کشائی کے ساتھ ہیMI ایمریٹس کے سوشل میڈیا ہینڈل بھی لائیو ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: وہ کھلاڑی جو پاکستانی شائقین کی خاص توجہ کا مرکز ہوسکتے ہیں



یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.