RCB vs KKR Match Preview: بنگلور کو کولکاتا کے خلاف اپنی گیند بازی کو بہتر کرنا ہوگا

author img

By

Published : Mar 30, 2022, 12:34 PM IST

royal challengers bangalore vs kolkata knight riders

رائل چیلنجرز بنگلور کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف ہونے والے آئی پی ایل میچ میں اپنی گیند بازی میں بہتری لانی ہوگی۔ RCB vs KKR Match Preview

انڈین پریمیئر لیگ Indian Premier League کا چھٹا میچ کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلیجرز بنگلور کے مابین ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں رائل چیلینجرز بنگلور جیت پٹری پر واپس آنے کی کوشش کرے گی جب کہ پہلے میچ میں جیت حاصل کرنے والی کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے حوصلے بلند ہیں۔ کولکاتہ نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن چنئی سُپر کنگز کو یکطرفہ انداز میں چھ وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ بنگلور کی ٹیم پنجاب کِنگز کے خلاف دو وکٹ پر 205 کا بڑا اسکور بنانے کے باوجود اس کا دفاع نہیں کرپائی تھی۔ Royal Challengers Bangalore vs Kolkata Knight Riders

اگر بنگلور کو اس میچ میں جیت کی پٹری پر واپس آنا ہے تو اسے اپنی گیند بازی اور فیلڈنگ میں بھی بہتری لانی ہوگی۔ بنگلور کے گیند بازوں نے گزشتہ میچ میں 21 وائیڈ سمیت 22 اضافی رنز بھی دیئے تھے۔ اس میچ میں کپتان فاف ڈو پلیسس (88 رنز) نے دھماکہ خیز نصف سنچری اسکور کی تھی جب کہ سابق کپتان وراٹ کوہلی (41 ناٹ آؤٹ) اور تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک (32 ناٹ آؤٹ) نے طوفانی اننگز کھیلی لیکن پنجاب نے پوری ہمت کے ساتھ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 19 اوورز میں ہی میچ جیت لیا۔

پنجاب کی جانب سے کپتان مینک اگروال نے 32، شکھر دھون نے 43، بھانوکا راج پکشے 43 اور لیام لیونگ اسٹون نے 19 رنز بنائے جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنا نام بناچکے شاہ رخ خان نے ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 24 اور اوڈین اسمتھ نے محض آٹھ گیندوں میں ایک چوکا اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 25 رن بنا کر 19 اوور میں میچ نمٹادیا۔ اگر بنگلور کو جیت کی راہ پر لوٹنا ہے تو اس کے کپتان ڈو پلیسس کو اپنی گیند بازی کو بہتر کرنے کے لیے کہنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.