IPL 2022: دہلی کو پلے آف کی دوڑ میں رہنے کے لیے 161 رنز کا ہدف

author img

By

Published : May 11, 2022, 11:06 PM IST

دہلی کو پلے آف کی دوڑ میں رہنے کے لیے 161 رنز کا ہدف

دہلی کیپٹلس نے بدھ کے روز آئی پی ایل میچ میں راجستھان رائلز کو 20 اوور میں 160 پر محدود کردیا، جس میں چیتن سکاریا اور مچل مارش نے نے دہلی کو 160 پر روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ Rajasthan gave Delhi a target of 160 runs

ممبئی: چیتن سکاریا (23 رن پر 2وکٹ) اور مچل مارش (25 رن پر 2وکٹ) کی بدولت دہلی کیپٹلس نے بدھ کے آئی پی ایل میچ میں راجستھان رائلز کو 20 اوور میں 160 تک محدود کرنے میں مدد کی دہلی کے لیے گیند بازی کرتے ہوئے چیتن سکاریا نے راجستھان کے اوپنر جوس بٹلر کو میچ کے اپنے دوسرے اور تیسرے اوور میں صرف 7 (11) پر آؤٹ کردیا۔ دوسرے اوپنر یاشاسوی جیسوال بھی اننگز کے آٹھویں اوور میں 19 گیندوں میں 19 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ Rajasthan gave Delhi a target of 160 runs

آل راؤنڈر روی چندرن اشون نے نصف سنچری کے ساتھ راجستھان کی اننگز کو توازن فراہم کیا، حالانکہ راجستھان نے درمیانی اوورز میں تیزی سے وکٹیں گنوائیں، اور دیودت پڈیکل کے 48 رنز کی بدولت وہ اپنے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 160 رنز ہی بنا سکی۔

دہلی کے لیے سکاریا نے اپنے چار اووروں میں 23 رن دے کر دو وکٹ لیے جبکہ مارش نے صرف تین اوور میں دو وکٹ پر 25 رن دیے۔ دو وکٹیں لینے والے اینریک نورکھیا قدرے مہنگے ثابت ہوئے اور انہوں نے اپنے چار اوورز میں 39 رنز دیے۔

مزید پڑھیں:


روی چندرن اشون نے رائلز کے لیے سب سے زیادہ 50 (38) بنائے۔ اس کے علاوہ دیو دت پڈیکل نے 48 (30)، یشسوی جیسوال نے 19 (19) اور رئیسی وان ڈار ڈوسن نے 12 (10) اسکور کیا۔ کپتان سنجو سیمسن، بٹلر اور ریان پراگ دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکے۔ دہلی کو پلے آف کی دوڑ میں رہنے کے لیے 161 رنز بنا کر یہ میچ جیتنا ہوگا۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.