IPL 2022: رسل کی 49 رن کی طوفانی اننگز کے سبب کولکاتا نے 177 رن بنائے

author img

By

Published : May 14, 2022, 10:44 PM IST

رسل کی 49 رن کی طوفانی اننگزکے سبب کولکتہ نے 177 رن بنائے

کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے سنیچر کے روز آندرے رسل کی 28 گیندوں میں 49 رن کی طوفانی اننگز کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف 20 اوور میں چھ وکٹ پر 177 رن کا چیلنجنگ اسکور کھڑا کیا۔ KKR challenging score due to Russell stormy innings

پونے: آندرے رسل نے 28 گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 49 رن کی طوفانی اننگز کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے سنیچر کے روز سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل میں 20 اوور میں چھ وکٹ پر 177 رن کا چیلنجنگ اسکور بنا لیا۔ ساتویں نمبر پر کھیلنے آئے رسل نے 28 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 49 رن بنائے اور کولکاتا کو لڑنے کے قابل اسکور تک پہنچایا۔ رسل نے اپنے چار میں سے تین چھکے آف اسپنر واشنگٹن سندر کی اننگز کے آخری اوور میں لگائے۔ KKR challenging score due to Russell stormy innings

مزید پڑھیں:

انہوں نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر اننگز کا خاتمہ کیا۔ رسل نے سیم بلنگز کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 63 رن کی شراکت داری کی۔ بلنگز نے 29 گیندوں پر 34 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اوپنر اجنکیا رہانے نے 24 گیندوں میں تین چھکوں کی مدد سے 28 اور نتیش رانا نے 16 گیندوں میں تین چھکوں کی مدد سے 26 رن بنائے ۔ کپتان شریاس ایر نے نو گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 15 رن بنائے۔ کولکاتا کی جانب سے تیز گیند باز عمران ملک نے 33 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.