IPL 2022: راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا

author img

By

Published : May 15, 2022, 7:31 PM IST

راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا

آئی پی ایل 2022 کا 63ویں میچ آج راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی پی ایل 2022 کا 63ویں میچ راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ ممبئی بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہےآج راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس اتوار کو بریبورن اسٹیڈیم میں اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اس مقابلے میں پلے آف کا دعویٰ مضبوط کرنے کے ارادے سے اتری ہے۔

پورے سیزن میں شاندار فارم میں چل رہی لکھنؤ سپر جائنٹس راجستھان رائلز کو شکست دے کر پلے آف میں اپنی جگہ پکی کرنے کے لیے میدان میں اتری ہے۔ لگاتار چار فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست لوکیش راہل کی قیادت والی سپر جائنٹس ٹیم گجرات ٹائٹنز کے خلاف اپنے پچھلے میچ میں شکست کھاگئی۔ سپر جائنٹس 16 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ وہیں رائلز کی ٹیم بھی پچھلے میچ میں دہلی کیپٹلس کے خلاف آٹھ وکٹوں سے شکست کھانے کے بعد واپسی کرکے پلے آف میں جگہ کے اپنے دعوے کو مضبوط کرنے کی کوشش کرے گی۔ اگر آج سپر جائنٹس کی ٹیم جیت درج کر لیتی ہے تو پلے آف میں ان کی جگہ یقینی ہو جائے گی۔ اگر رائلز کی ٹیم بھی جیت درج کر لیتی ہے تو وہ آخری چار میں جگہ بنانے کی طرف ایک اور قدم بڑھائے گی۔

لکھنؤ کی ٹیم کے لیے کپتان راہل اور کوئنٹن ڈی کاک کو ایک بار پھر زیادہ سے زیادہ رنز بنانے ہوں گے۔ یہ دونوں ٹائٹنز کے خلاف سستے میں پویلین لوٹ گئے اور رائلز کے خلاف اچھی اننگز کھیلنا چاہیں گے۔ راہل 12 میچوں میں 459 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے دوسرے کامیاب ترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور انہوں نے اب تک دو سنچریاں اور اتنی ہی نصف سنچریاں لگائی ہیں۔ ڈی کاک نے اب تک 12 میچوں میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے 355 رنز بنائے ہیں۔ دیپک ہڈا بھی اچھی فارم میں چل رہے ہیں اور اب تک تین نصف سنچریوں کی مدد سے 347 رنز بنا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.