India Women vs England Women بھارتی خواتین ٹیم نے تاریخ رقم کی، 23 برس بعد انگلینڈ کو ان کے گھر پر شکست

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 11:41 AM IST

India beat England by 88 runs to win second women's ODI and series

بھارتی خواتین ٹیم نے دوسرے ونڈے میچ میں انگلینڈ کو 88 رنوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ بھارتی ٹیم نے 23 برس بعد انگلینڈ کو ان کے گھر پر شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ India beat England by 88 runs to win second women's ODI and series

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں تاریخ رقم کی ہے۔ بھارتی ٹیم نے 23 برس بعد انگلینڈ کو ان کے گھر پر شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ دراصل، بھارتی خواتین ٹیم مسلسل دوسرے برس انگلینڈ کے دورے پر پہنچی ہے۔ آخری بار یہاں تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست ہوئی تھی۔ لیکن اس بار تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں ٹیم انڈیا نے پہلے دو میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ India beat England by 88 runs to win second women's ODI and series

اس کے ساتھ سیریز میں بھارتی ٹیم نے 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی خواتین ٹیم نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ جبکہ بدھ (21 ستمبر) کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم کو 88 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی ہے۔ اس جیت میں کپتان ہرمن پریت کور نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ہرمن پریت کور نے 111 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 143 رنز کی سنچری اسکور کی۔ اس دوران انہوں نے 4 چھکے اور 18 چوکے لگائے۔ ہرمین کا اسٹرائیک ریٹ 128.83 تھا۔ ہرمن پریت کور کو میچ میں پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔ یہ ہرمن کے کیریئر کی پانچویں ون ڈے سنچری تھی۔

دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی۔ اس میں ہرمن پریت کور کی سنچری اننگز کی بدولت بھارتی ٹیم نے 5 وکٹوں پر 333 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ اس میں ہرلین دیول نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 334 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 44.2 اوورز میں 245 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ ٹیم کی جانب سے صرف ڈینیئل وائٹ نے 65 رنز بنائے۔ جبکہ بھارتی ٹیم کی جانب سے تیز گیند باز رینوکا سنگھ نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.