Hardik Pandya Jasprit Bumrah رکی پونٹنگ نے ہاردک اور بمراہ کو بہتریں کھلاڑی قراردیا

author img

By

Published : Sep 6, 2022, 12:32 PM IST

Hardik Pandya, Jasprit Bumrah feature in Ricky Ponting's top 5 T20I players in the world

آسٹریلیا کے لیجنڈری بلے باز رکی پونٹنگ نے بھارت کے ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ٹاپ فائیو کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ دی ہے۔ پونٹنگ کی فہرست میں پاکستان، افغانستان اور انگلینڈ کے ایک ایک کھلاڑی کو بھی جگہ ملی ہے۔ Hardik Pandya, Jasprit Bumrah feature in Ricky Ponting's top 5 T20I players in the world

دبئی: آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھارت کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پلیئنگ الیون کے پانچ ٹاپ کھلاڑیوں کے طور پر منتخب کیا ہے۔ پانڈیا نے آل راؤنڈر کے طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پونٹنگ نے آئی سی سی کے ریویو شو میں پانڈیا کو منتخب کرنے کے بارے میں بتایاکہ "فارم میں چلے رہے ہردیک پانڈیا کو پیچھے چھوڑنا کافی مشکل ہے۔ ان کا آئی پی ایل لاجواب تھا۔ انہیں باؤلنگ کرتے ہوئے دیکھنا اچھا لگا، انہوں نے متاثر کیا، وہ بھارت کے لیے کھیلنے کے قابل ہے۔' Hardik Pandya, Jasprit Bumrah feature in Ricky Ponting's top 5 T20I players in the world

چوٹ کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہونے کے باوجود، بمراہ گیند کے ساتھ بہتر کھلاڑیوں کی فہرست میں ہے، جو مختلف قسم کے باؤنسرز اور یارکرز کے ساتھ میچ کے کسی بھی مرحلے پر اپنی ٹیم کے لیے بہتر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ "جسپریت بمراہ میری ٹیم میں پانچویں نمبر پر ہیں، وہ شاید ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دنیا کے بہترین بولر ہیں۔ نئی گیند کے ساتھ وہ بہت خطرناک ثابت ہوتے ہیں"۔

پونٹنگ کے منتخب کردہ دیگر کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم، انگلینڈ کے وائٹ بال کے کپتان جوس بٹلر اور افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان شامل ہیں۔ اعظم وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کے لیے شاندار رنز بنانے والے کھلاڑی رہے ہیں۔

پونٹنگ نے کہاکہ "میں بابر اعظم کو دوسرے نمبر پر رکھنا چاہوں گا، وہ اس لیے کہ وہ طویل عرصے سے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں نمبر ون رینکنگ بیٹسمین ہیں اور اس کے مستحق ہیں۔ ان کا ریکارڈ اس بات کی تصدیق کرتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے لیے بہت اچھا کام کیا ہے، ٹیم کی قیادت کی ہے۔'

پونٹنگ کے لیے راشد نمبر ون کھلاڑی ہیں جنہوں نے اعتراف کیا کہ کھلاڑیوں کو ایک سے پانچ کی ترتیب میں چننا مشکل کام ہے۔

پونٹنگ نے انکشاف کیا کہ بٹلر ان کے ٹاپ پانچ میں کیوں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ اس کے خلاف کوچنگ کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو صرف اتنا معلوم ہوتا ہے کہ اس کے پاس وہ کچھ ہے جو بہت سے دوسرے کھلاڑیوں کے پاس نہیں ہے۔ وہ بلے سے میچ کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.