تیز گیند باز فرگیوسن چوٹ کے سبب ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

author img

By

Published : Oct 27, 2021, 5:25 PM IST

تیز گیند باز فرگیوسن چوٹ کے سبب ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

فرگیوسن نے 20 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف پریکٹس میچ کھیلا تھا جس میں انہوں نے 19 رن پر ایک وکٹ لیا تھا۔ اس سے پہلے وہ گزشتہ سال کے اواخر میں پیٹھ میں فریکچر کے سبب کرکٹ سے دور ہوگئے تھے۔

نیوز ی لینڈ کے تیز گیند باز لاکی فرگیوسن پنڈلی کی چوٹ کے سبب یہاں جاری آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ تیز گیند باز ایڈم ملن کو 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فرگیوسن نے منگل کی رات پریکٹس کے بعد اپنی دائیں پنڈی میں جکڑن محسوس کی تھی۔ اس کے بعد کرائے گئے ایم آر آئی اسکین میں پنڈلی کے گوشت کے پھٹنے کا پتا چلا جس سے شفایابی کے لیے انہیں تین سے چار ہفتے کا وقت درکار ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ فرگیوسن کل یہاں پاکستان کے خلاف بھی نہیں کھیل پائے تھے۔ اس پر ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کل ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹورنامنٹ کی شروعات سے پہلے ایسا ہونا فرگیوسن کے لیے افسوسناک ہے اور پوری ٹیم کو ان کے لیے افسوس ہے۔ وہ ہماری ٹی 20 کا اہم حصہ ہیں اور وہ بہت اچھے فارم میں ہیں۔ اس لیے اس وقت انہیں کھونا ٹیم کے لیے ایک جھٹکا سے کم نہیں ہے۔ حالانکہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ایڈم ملن کی شکل میں بہترین متبادل مل گیا ہے جو گزشتہ دو ہفتوں سے ٹیم کے ساتھ پریکٹس کررہے ہیں۔

فرگیوسن نے 20 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف پریکٹس میچ کھیلا تھا جس میں انہوں نے 19 رن پر ایک وکٹ لیا تھا۔ اس سے پہلے وہ گزشتہ سال کے اواخر میں پیٹھ میں فریکچر کے سبب کرکٹ سے دور ہوگئے تھے۔ فرگیوسن نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے لیے آئی پی ایل 2021 سیزن کے آٹھ میچ کھیلے تھے اور 7.46 کی اکانمی سے 13 وکٹ لیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی، مسلسل دوسری جیت

ایڈم ملن ان کی جگہ پر ٹیم کے ساتھ تو جڑگئے ہیں لیکن سمجھا جاتا ہے کہ ملن آئی سی سی تکنیکی کمیٹی سے ری پلیسمنٹ کھلاڑی کے طور پر کھیلنے کو منظوری ملنے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف مقابلے میں بھی پلیئنگ الیون میں نظر نہیں آئے۔ نیوزی لینڈ کا اگلا مقابلہ اب آئندہ اتوار کو بھارت کے ساتھ ہوگا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.