EXCLUSIVE بی سی سی آئی کی سالانہ میٹنگ پر کیوں ہیں سب کی نگاہیں؟

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 10:24 AM IST

Updated : Sep 23, 2022, 12:52 PM IST

EXCLUSIVE: BCCI AGM likely to be a hot affair this time

سپریم کورٹ نے 14 ستمبر 2022 کے اپنے حکم میں بی سی سی آئی کو اپنے آئین میں ترمیم کرنے کی اجازت دی ہے۔ سپریم کورٹ کے اس حکم کے بعد بی سی سی آئی کے کسی بھی رکن کے لیے مسلسل دو میعاد تک اپنے عہدے پر رہنا ممکن ہو جائے گا۔ BCCI AGM likely to be a hot affair this time

کولکاتا: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) کے سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔ اس میٹنگ کی تاریخ 18 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد یہ بی سی سی آئی کی پہلی اے جی ایم ہوگی اور اس میں کئی بڑی تبدیلیوں کے اشارے مل رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ BCCI AGM likely to be a hot affair this time

بی سی سی آئی کے ذرائع کے مطابق جے شاہ سیکریٹری کے طور پر برقرار رہیں گے، لیکن سورو گنگولی صدر کے طور پر برقرار رہیں گے یا نہیں یہ واضح نہیں ہے اس پر اب بھی تذبذب قرار رہے۔ دوسری جانب راجیو شکلا کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا دوبارہ چیئرمین منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ای ٹی وی بھارت کو بتایاکہ "راجیو شکلا ایک ایسے آدمی ہیں جنہیں بی سی سی آئی کے تمام دھڑوں کی حمایت حاصل ہے۔"

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 14 ستمبر 2022 کے اپنے حکم میں بی سی سی آئی کو آئین میں ترمیم کرنے کی اجازت دی تھی۔ سپریم کورٹ کے اس حکم کے بعد بی سی سی آئی کے کسی بھی رکن کے لیے مسلسل دو میعاد تک اپنے عہدے پر رہنا ممکن ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ کے اسی فیصلے کے بعد سورو گنگولی اگلے تین برس تک بی سی سی آئی کے صدر اور جے شاہ بی سی سی آئی سکریٹری کے طور پر کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ عدالت کے اس فیصلے سے قبل بی سی سی آئی یا ریاستی کرکٹ بورڈ میں کوئی بھی شخص اپنی مدت پوری ہونے کے بعد کسی عہدے پر نہیں رہ سکتا تھا، جب تک کہ وہ تین برس کا وقفہ نہ لے لے۔

ہائی وولٹیج AGM میں تقریباً ایک مہینہ باقی ہے، چند نام ایسے ہیں جو سرخیوں میں ہیں۔ بی سی سی آئی کے موجودہ صدر سورو گنگولی ان میں سب سے زیادہ مشہور نام ہیں۔ تاہم تبدیلی کی گنجائش اب بھی باقی ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated :Sep 23, 2022, 12:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.