حسین جہاں سے کوئی رشتہ نہیں ہے: محمد سمیع

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 10:52 PM IST

'حسین جہاں سے کوئی رشتہ نہیں ہے'

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند محمد سمیع نے کہاکہ 'حَسین جہاں سے ان کا اب کوئی رشتہ نہیں ہے اور وہ ان کے بارے میں بات بھی کرنا پسند نہیں کرتے۔

محمد سمیع نے دہلی میں مہا جرمزدروں میں ضروری اشیاء کی تقسیم کے دوران نامہ نگاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں پرانی باتیں کرنا نہیں چاہتا اس سے تکلیف کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا کہ حَسین کے تمام الزام بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔ ساتھ ہی کہا کہ حسین اپنے الزامات کو ثابت کرکے دکھائیں۔

سمیع نے دُہرایا کہ ان کا اب حسین سے کوئی تعلق نہیں هے۔

'حسین جہاں سے کوئی رشتہ نہیں ہے'
'حسین جہاں سے کوئی رشتہ نہیں ہے'

سمیع کے بیان پر حَسین کا کہنا ہے کہ وہ انصاف کی لڑائی عدلیہ میں لڑ رہی ہیں۔ سمیع اسے متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے چیلنج بھی دیا کہ اگر سمیع درست ہیں تو بار بار تاریخ لینے کے بجائے سچ کا سامنا كریں۔

حَسین جہاں نے تین دن پہلے سوشل میڈیا پر محمد سمیع کے ساتھ لیا گیا اپنا ایک نیم برہنہ فوٹو وائرل کیا تھا۔

اس تصویر کے ذریعے انہوں نے اپنے ماڈلنگ کے تصویر پر ٹرول کرنے والے ناقدین کو نشانے پر لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.