ایشیا کپ 2023 پاکستان میں کھیلا جائے گا: رمیز راجہ

author img

By

Published : Oct 16, 2021, 4:43 PM IST

ایشیا کپ 2023 پاکستان میں کھیلا جائے گا: رمیز راجہ

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے 15 اکتوبر کو ہوئے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 'پاکستان ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کرے گا۔'

ایشیائی کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2023 کا انعقاد پاکستان میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے صدر رمیز راجہ نے کی۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے 15 اکتوبر کو ہوئے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 'پاکستان ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کرے گا۔ ساتھ ہی یہ ٹورنامنٹ ون ڈے فارمٹ میں کھیلا جائے گا۔

یہ ٹورنامنٹ 2022 میں سری لنکا کی میزبانی میں ہونے والے ایونٹ کے ٹھیک ایک سال بعد ہوگا۔

رمیز راجہ کے مطابق یہ فیصلہ اے سی سی نے کیا ہے جس کی سربراہی بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ بظاہر متفقہ طور پر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: راہل دراوڈ بن سکتے ہیں ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ

اس سے قبل پی سی بی کو 2020 ایشیا کپ کا انعقاد کرنا تھا، لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کے پاکستان کے دورے سے انکار کی وجہ سے پی سی بی نے سری لنکا کرکٹ بورڈ سے اپنے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست کی لیکن وبائی امراض کی وجہ سے سری لنکا کرکٹ ایشیا کپ ملتوی کر دیا گیا۔

کورونا وائرس کے سبب سری لنکا 2020 اور 2021 میں بھی اس کی میزبانی نہیں کرسکا جس کے بعد اب سری لنکا 2022 میں اس کی میزبانی کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.