معروف بیڈ منٹن کھلاڑی نندو ناٹیکر کا انتقال

author img

By

Published : Jul 28, 2021, 2:23 PM IST

معروف بیڈ منٹن کھلاڑی نندو ناٹیکر کا انتقال

1956 میں انٹرنیشنل خطاب جیتنے والے پہلے بھارتی بیڈ منٹن کھلاڑی نندو ناٹیکر کا 28 جولائی 2021 کو 88 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

تجربہ کار بیڈمنٹن کھلاڑی نندو ناٹیکر کا بدھ کے روز انتقال ہوگیا۔ ناٹیکر 88 سال کے تھے۔ اپنے کیریئر میں 100 سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی ٹائٹل جیتنے والے ناٹیکر عمر سے متعلق بیماریوں میں مبتلا تھے۔ ان کے خاندان میں ایک بیٹا اور دو بیٹی ہیں۔

بیٹا گورو نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ 'ان کی موت گھر پر ہوئی اور ہم سب ان کے ساتھ تھے۔ وہ پچھلے تین مہینوں سے بیمار تھے۔'

وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'بھارت کی کھیلوں کی تاریخ میں نندو ناٹیکر کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ وہ بیڈمنٹن کے ایک بہترین کھلاڑی اور ایک بہترین سرپرست تھے۔ ان کی کامیابی ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔'

  • Shri Nandu Natekar has a special place in India’s sporting history. He was an outstanding badminton player and a great mentor. His success continues to motivate budding athletes. Saddened by his demise. My thoughts are with his family and friends in this sad hour. Om Shanti.

    — Narendra Modi (@narendramodi) July 28, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اپنے وقت کے مشہور کھلاڑیوں میں سے ایک ناٹیکر سابقہ ​​عالمی نمبر تین کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں۔ مغربی مہاراشٹر کے سانگلی میں پیدا ہوئے ناٹیکر کو سنہ 1961 میں ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت۔ سری لنکا دوسرا ٹی 20 ملتوی

ناٹیکر نے 15 سال سے زیادہ کے اپنے کیریئر کے دوران 1954 میں آل انگلینڈ چیمپینشپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچے اور 1956 میں سیلانگر انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیت کر انٹرنیشنل ٹائٹل جیتنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے 1951 سے 1963 تک تھامس کپ میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی انہوں نے اپنے 16 سنگلز میں سے 12 اور 16 ڈبلز میں سے 8 میچ جیتا۔ انہوں نے 1965 میں جمیکا میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں میں بھارت کی نمائندگی بھی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.