اداکار منمیت گروال نےخودکشی کرلی

author img

By

Published : May 17, 2020, 7:59 PM IST

اداکار منمیت گروال نےخودکشی کرلی

لاک ڈاون کے سبب مالی بحران کی وجہ سے اداکار منمیت گروال نے خودکشی کرلی۔

ٹی وی اداکار منمیت گروال، جس نے عادت سے مجبور، اور کلدیپک جیسے شوز میں کام کیا، نے لاک ڈاؤن کے دوران مالی تنگی کا سامنا کرتے ہوئے اور کئی طرح کی پریشانیوں کے بعد خودکشی کرلی۔ یہ بات ان کے خاندانی دوست پروڈیوسر منجیت سنگھ راجپوت نے بتائی۔

گریوال کا تعلق پنجاب سے تھا، مگر وہ کھارگر میں اپنی اہلیہ کے ساتھ رہتے تھے، بتایا گیا کہ جمعہ کی رات انھوں نے پھانسی لگا لی۔

راجپوت، جو گریوال کو تقریبا سات سال سے جانتے ہیں، نے کہا کہ اداکار کو سخت"مالی بحران" کا سامنا کرنا پڑا اور لاک ڈاون نے انھیں اور مشکلات میں ڈال دیا۔

راجپوت نے بتایا ، "وہ ایک بہت بڑے مالی مسئلے سے گزر رہے تھے اور وہ بھی افسردگی کا شکار تھے۔ اس بیچ قرضوں کی ادائیگی نہ کرنے کا اضافی دباؤ ان پر پڑ گیا۔ اس واقعے سےان کی اہلیہ مکمل طور پر حیران اور صدمے میں ڈوب گئی ہیں۔"

پروڈیوسر نے مزید بتایا کہ اداکار کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی گئیں۔

اس کے علاوہ گروال ویب سریز اور کچھ اشتہارات جیسے پراجکٹز پر کام کر رہے تھے ، جو کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد روک دیئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.