Sean Penn Leaves Ukraine on Foot: مشہور ہالی ووڈ اسٹار شان پین نے پیدل ہی یوکرین سے پولینڈ تک کا سفر طئے کیا

author img

By

Published : Mar 3, 2022, 1:38 PM IST

مشہور ہالی ووڈ اسٹار شان پین نے پیدل ہی یوکرین سے پولینڈ تک کا سفر طئے کیا

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار شان پین حال ہی میں ایک دستاویزی فلم کی شوٹنگ کے لیے یوکرین میں تھے۔ رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں پھنسنے کے بعد انہیں پیدل چل کر پولینڈ کی سرحد تک کا لمبا سفر طئے کرنا پڑا۔ Sean Penn Leaves Ukraine on Foot

روس اور یوکرین کے مابین تنازعہ کے درمیان ہزاروں اور لاکھوں لوگ یوکرین چھوڑنے کے لیے لمبا سفر طئے کر رہے ہیں اور سرحدی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ ایک خبر کے مطابق جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تب اس وقت یوکرین میں ہالی ووڈ ہدایتکار اور اداکار شان پین بھی تھے اور انہیں پیدل چل کر پولینڈ کی سرحد تک کا سفر طئے کرنا پڑا۔ Sean Penn Leaves Ukraine on Foot۔ شان پین ایک دستاویزی فلم کی شوٹنگ کے لیے یوکرین میں تھے۔

اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار نے ٹویٹر پر اس بات کی جانکاری دی اور کہا کہ انہیں اور ان کے دو ساتھیوں کو اپنی کار کو سرک کے کنارے چھوڑنا پڑا اور پیدل ہی پولینڈ کی سرحد تک کا میلوں لمبا سفر طئے کرنا پڑا۔ اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ Sean Penn in Ukraine

شان پین ٹویٹ
شان پین ٹویٹ

پین نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں لکھا کہ " مجھے اور میرے دو ساتھیوں کو سڑک کے کنارے اپنی گاڑی چھوڑنے کے بعد پولینڈ کی سرحد تک پہنچنے کے لیے میلوں لمبا سفر طئے کرنا پڑا۔ اس تصویر میں دکھائی دینے والی تمام گاڑیوں میں صرف خواتین اور بچے تھے۔ ان میں زیادہ تر گاڑیوں میں کوئی سامان نہیں تھی اور یہ کار ہی صرف ان کی واحد قیمتی چیز تھی'۔

اس سے ایک ہفتہ قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ یوکرین پر روس کے حملے کے دوران پین یوکرین میں ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹر پر ایک بیان بھی شیئر کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا: "صدر زیلنسکی اور یوکرینی عوام جرات اور اصول کی تاریخی علامت بن کر ابھرے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.