سلمان خان کا طویل مدت تک رشتہ کس کے ساتھ رہا؟

author img

By

Published : Sep 24, 2021, 3:20 PM IST

جانئیے سلمان خان کا طویل مدتی رشتہ کس کے ساتھ رہا

بالی ووڈ اداکار سلمان خان آئندہ ہفتے سے بگ باس 15 کی شوٹنگ شروع کرنے والے ہیں۔ اس حوالے سے اداکار نے کہا کہ اس شو نے انہیں غصے پر قابو پانے کے ساتھ صبر و تحمل کے بارے میں بھی سکھایا ہے۔ وہیں اداکار نے یہ بھی کہا کہ ان کا اب تک کا سب سے طویل مدتی تعلق اس ریئلٹی شو کے ساتھ ہی رہا ہے۔

سپراسٹار سلمان خان نے کہا کہ رئیلٹی شو بگ باس کے ساتھ ان کا رشتہ ایک دہائی پرانا ہے اور یہ رشتہ ان کا اب تک کا سب سے طویل مدتی ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہ وہ ہرسال پوری وفاداری کے ساتھ اس شو کی میزبانی کرتے رہیں گے۔ سلمان، جو اس وقت آسٹریا میں اپنی آئندہ فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کر رہے ہیں، سنہ 2010 سے اس شو سے وابستہ ہیں۔

55 سالہ اداکار نے مدھیہ پردیش میں پنچ نیشنل پارک میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ویڈیو پیغام میں کہا کہ سپر اسٹار 2 اکتوبر کو کلرز کے شو کے 15 ویں سیزن کی میزبانی کرتے ہوئے نظر آئیں گے، جس کا پریمیئر 2 اکتوبر کو ہوگا۔ اس شو پر ان کی مضبوط گرفت ہے اور یہ ان کی زندگی میں استقامت لاتا ہے۔

سلمان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا بگ باس کے ساتھ رشتہ، شاید واحد ایسا رشتہ ہے جو ایک طویل عرصے تک قائم رہا ہے۔ بگ باس نے میری زندگی میں استقامت پیدا کی ہے، حالانکہ ہم چار مہینے ایک ساتھ کام کرتے ہیں لیکن سیزن کے اختتام کے بعد ہم ایک دوسرے سے دوبارہ ملنے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:دیپیکا نے پی وی سندھو کے ساتھ بیڈمنٹن سیشن کی تصاویرشیئر کی

خصوصی تقریب میں بگ باس کی سابق کنٹسٹیڈ دیولینا بھٹا چارجی اور آرتی سنگھ موجود تھیں۔ وہیں اداکار نے آئندہ سیزن کے حوالے سے بتایا کہ اس بار شو میں پہلے کے مقابلے میں کم سہولتیں ملیں گی۔ انہیں صرف ایک کٹ ملے گی۔ سلمان آئندہ ہفتے سیریز کی شوٹنگ کے لیے بھارت واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بگ باس جیسے شو نے انہیں بہت کچھ چیزیں سیکھائی ہیں۔اس شو نے غصہ کو قابو پانے کے ساتھ صبر و تحمل سیکھایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.