Saba Pataudi Shared Jeh Pic: شرمیلا ٹیگور کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آئے ننھے جیہ

author img

By

Published : Mar 7, 2022, 3:39 PM IST

شرمیلا ٹیگور کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آئے ننھے جیہ

کرینہ کپور خان کی نند صبا پٹودی نے سوموار کو اپنے چھوٹے بھتیجے جہانگیر کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنی دادی شرمیلا ٹیگور کے ساتھ کھیلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ Jeh and Sharmila Tagore Pic

کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔ لیکن ان کے دونوں بیٹوں تیمور اور جہانگیر علی خان کو جو پیار و شفقت مداحوں کی جانب سے ملتا ہے، شاید ہی کسی بالی ووڈ کڈ کو ملا ہوگا۔ حال ہی کرینہ کپور خان کی نند صبا پٹودی نے بھتیجے جیہ کی ایک پیاری تصویر شیئر کی ہے۔ Saba Pataudi Shared Jeh Picture

صبا پٹودی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی سب سے بڑی بیٹی اور سیف علی خان کی بہن ہیں۔ پورے پٹودی خاندان میں صبا سب سے زیادہ سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں۔ وہ آئے دن اپنے خاندان کے خوبصورت لمحوں کو کیمروں میں قید کرتی ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

شرمیلا ٹیگور کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آئے ننھے جیہ
شرمیلا ٹیگور کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آئے ننھے جیہ

اس بار صبا نے سیف کے چھوٹے بیٹے جیہ کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنی دادای شرمیلا ٹیگور کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ اس تصویر کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے صبا نے لکھا ہے ' بڑی اماں اور جیہ بابا، ملنسار، دادا اور دادی خاص ہوتے ہیں'۔

واضح رہے کہ صبا اکثر تیمور اور جہانگیر کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس سے قبل صبا نے تیمور کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی، جس میں تیمور کرتے اور پاجامے میں نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صبا نے لکھا کہ 'چھوٹے نواب، ماشااللہ۔ کرینہ کپور خان کی دو نند ہیں، جس میں صبا پٹودی بڑی اور سوہا علی خان چھوٹی ہیں۔

مزید پڑھیں: Saare Bolo Bewafa Song Release: بچن پانڈے کا تیسرا نغمہ ' سارے بولو بے وفا' ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.