NASA Moon Mission ناسا نے ارٹیمس مون مشن کو لانچ کرنے کی تیاری شروع کردی

author img

By

Published : Sep 14, 2022, 5:04 PM IST

ناسا آرٹیمس مون مشن کو لانچ کرنے کی تیاری شروع کردی

ناسا نے دو ناکامیوں کے بعد اپنا آرٹیمیس مون مشن کو لانچ کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ اور 2 اکتوبر کو تیاری کے جائزہ لینے کا امکان ہے NASA Moon Mission Artemis

واشنگٹن: ناسا نے اپنے دو ناکامیوں کے بعد ارٹیمیس مون مشن کو لانچ کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ ناسا 2 اکتوبر کو مون مشن کی تیاری کا جائزہ لے سکتا ہے۔

امریکی خلائی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ 'ارٹیمیس کی ٹیم نے راکٹ کے انجنوں سے ہائیڈروجن ریساؤ کے مرمت کا کام بھی پورا کرلیا ہے۔ حالانکہ 3 ستمبر کو ناسا نے ارٹیمیس لانچ کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن ہائڈروجن ریساؤ کا پتہ لگنے کے بعد لانچ کو منسوخ کردیا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ امریکی خلائی ایجنسی نے 30 اگست کو ایس ایل ایس راکٹ کے انجنوں میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے چانچ پڑتال کی، جس کے بعد انجینئرز نے پایا کہ ایس ایل ایس راکٹ سے ترل ہائیڈروجن کو بھرنے اور نکالنے کے لیے استعمال کی جانے والی 8 انچ لائن کے آس پاس ہائیڈروجن کا ریساؤ ہورہا ہے، جس کے بعد مرمت کا کام شروع کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.