IPL 2022: پلے آف کی دوڑ کافی دلچسپ ہے

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 12:45 PM IST

آئی پی ایل پلے آف کی دوڑ

انڈین پریمیئر لیگ 2022 ایڈیشن میں میچوں کے نتائج اس بار غیر متوقع آرہے ہیں، لیگ کی کامیاب ٹیمیں جیت کے لیے جدوجہد کرتی نظر آرہی ہیں تو وہیں ہر سیزن میں خراب کارکردگی کی وجہ سے تنقیدوں کا شکار رہنے والی ٹیمیں ٹیبل ٹاپرز بنی ہوئی ہیں۔ IPL Playoffs Race

آئی پی ایل 2022 سیزن کے نصف سے زیادہ میچز ہوچکے ہیں، اس میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملے۔ لیگ کی سب سے کامیاب دو ٹیمیں ممبئی انڈیئنز اور چنئی سُپر کنگز رواں سیزن میں جدوجہد کرتی نظر آرہی ہیں تو وہیں نو وارد ٹیمیں لکھنؤ سُپر جائنٹس اور گجرات ٹائٹنز نے بہترین کارکردگی سے مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔ آئیے دیکھتے کس ٹیم کے پلے آف میں جانے کی امیدیں ہیں اور کس ٹیم کے لیے پلے آف کے دروازے بند ہوئے ہیں۔ Analytical Report IPL Playoffs

گجرات ٹائٹنز انڈین پریمیئر لیگ 2022 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی انڈینز پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ ممبئی کو لگاتار آٹھ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آئی پی ایل 2022 انتہائی شاندار انداز میں کھیلا جا رہا ہے۔ کرکٹ شائقین کو آئی پی ایل میں ہر روز دلچسپ میچ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ آئی پی ایل 2022 کا نصف سیزن مکمل ہو چکا ہے۔ اس میں دو ٹیمیں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ ایسے میں ان کا پلے آف میں جانا تقریباً یقینی لگتا ہے۔

بتاتے چلیں کہ آئی پی ایل 2022 کے 15ویں سیزن میں گجرات ٹائٹنز بہت اچھا پرفارم کر رہی ہے۔ ٹیم نے اب تک سات میں سے پانچ میچ جیتے ہیں۔ اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا گجرات ٹائٹنز کی شاندار انداز میں قیادت کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ انہوں نے بلے اور گیند دونوں سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہادرک گیند بازی میں اچھے بدلاؤ کرتے ہیں۔ ہاردک نے بلے سے بھی کمال دکھایا ہے۔ انہوں نے سات میچوں میں 295 رنز بنائے ہیں۔ ٹیم کے پاس شبھمن گل جیسا سلامی بلے باز ہے جو کسی بھی بالنگ آرڈر کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مڈل آرڈر میں گجرات ٹائٹنز کے پاس ڈیوڈ مِلر اور ابھینو منوہر جیسے بلے باز ہیں۔ ایسے میں یہ ٹیم پلے آف میں پہلے جگہ بنا سکتی ہے۔

وہیں آئی پی ایل 2022 میں سن رائزرس حیدرآباد کی شروعات بھلے ہی بہت خراب رہی ہو اور ٹیم کو لگاتار دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے بعد کین ولیمسن کی قیادت میں حیدرآباد نے زبردست واپسی کی اور مسلسل پانچ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ تین میں براجمان ہے۔ حیدرآباد کی بولنگ بہت مضبوط ہے۔ اس کے پاس عُمران ملک، عبدالصمد اور ٹی نٹراجن جیسے گیند باز ہیں۔ ڈیتھ اوورز کے لیے ان کے پاس بھونیشور کمار اور روماریو شیفرڈ ہیں۔ حیدرآباد بھی پلے آف میں جگہ بنانے کی سب سے بڑا دعویدار ہے۔

پانچ بار کی آئی پی ایل چیمپیئن ممبئی کی قسمت کا نہیں چمکا ستارہ: آئی پی ایل 2022 ممبئی انڈینز کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہے۔ ممبئی نے آئی پی ایل 2022 میں لگاتار آٹھ میچ ہارے ہیں۔ ٹیم اب بھی پہلی جیت کا انتظار کر رہی ہے۔ ممبئی کو لکھنؤ سُپر جائنٹس کے خلاف 36 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم کے لیے کئی کھلاڑیوں نے بہت بُرا کھیل پیش کیا ہے، ممبئی انڈینز کا شمار آئی پی ایل کی کامیاب ترین ٹیموں میں کیا جاتا ہے۔ روہت شرما کی قیادت میں ممبئی پانچ مرتبہ آئی پی ایل ٹرافی جیت چکی ہے۔ ممبئی کے علاوہ چنئی سُپر کنگز بھی چھ میچ ہار چکی ہے۔ چنئی کا بھی پلے آف میں پہنچنا مشکل ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ رائل چیلینجرز بنگلور، لکھنؤ سُپر جائنٹس، کولکاتا نائٹ رائیڈرز، پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کی کارکردگی میں تسلسل نہیں ہے اس وجہ سے ان کے پلے آف میں داخلے سے متعلق معاملہ صاف نہیں ہے، لکھنؤ سُپر جائنٹس نے 8 میچ کھیلے ہیں جس میں اسے چار میں جیت اور چار میں ہار ملی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ رائل چیلینجرز بنگلور نے 9 میچ میں سے 5 جیت کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، اس کے علاوہ پنجاب کو 8 میچوں میں سے 4 جیت، دہلی کیپیٹلز کو 7 میچوں میں 3 جیتم کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو 8 میچوں میں 3 ملی ہے اور یہ ٹیمیں بالترتیب چھٹے، ساتویں اور آٹھویں مقام پر ہیں جبکہ آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم چنئی سُپر کنگز کو 8 میچ کھیلنے کے بعد محض 2 جیت ہی نصیب ہوئی ہے اور یہ 9ویں نمبر پر ہے جبکہ پانچ بار کی چیمپیئن ممبئی انڈینز 8 میچ کھیل چکی ہے اور اسے ابھی بھی جیت کی تلاش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.