Maulana Shahid on Ramadan: ممبئی میں امسال نماز تراویح کیلئے نمازیوں کا اژدھام

author img

By

Published : Apr 10, 2022, 9:39 AM IST

ممبئی میں امسال نماز تراویح کیلئے نمازیوں کا اژدھام

ممبئی کے جنوب وسطی علاقے میں واقع حضرت بھٹکلی شاہ مسجد کے امام مولانا شاہد نے کہا کہ 'ماہ رمضان کے دوران عبادت، تلاوت اور ذکر کے بجائے جگہ جگہ نوجوان کھیل کود میں مشغول نظر آتے ہیں، جس سے بچنا چاہئیے۔ Maulana Shahid on Muslim Youth

ممبئی میں امسال شمالی ہند سے ایک بار پھر سینکڑوں حفاظ کرام نماز تراویح میں قرآن کریم سنانے کے لیے تشریف فرما ہیں، دو سال کے وقفہ سے مساجد میں ہورہی نماز تراویح کے لیے مسجدیں نمازیوں سے کھچاکھچ بھری ہیں۔ متعدد مساجد، مسلم بستیوں ،کالونیوں اور میدانوں میں خصوصی انتظامات کیے گیے ہیں۔ ممبئی کے جنوب وسطی علاقے شیخ مصری، انٹاپ ہل ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے، جہاں حضرت شیخ مصری ، حضرت محی الدین بھٹکلی شاہ، حضرت برکت علی شاہ کے مزارات اور مسجدیں واقع ہیں۔ ان میں حضرت بھٹکلی شاہؒ مسجد کے امام وخطیب مولانا شاہد خان گزشتہ 45 سال سے امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ Crowds of worshipers for Taraweeh prayers in Mumbai

مولانا شاہد سنہ 1978 کے آس پاس بہار کے کشن گنج سے ممبئی تشریف لائے اور شیخ مصری درگاہ مسجد میں امامت کرنے لگے اور چند ماہ کے بعد انہیں حضرت بھٹکلی شاہ مسجد میں عارضی طور پر امانت سونپی گئی اور 1980 سے مسلسل امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ مولانا شاہد مسجد اور مزار کے احاطے میں واقع مدرسہ کی ناظم بھی ہیں۔ پورے علاقے میں مشہور اور شہرت رکھنے والے مولانا شاہد نے ایک گفتگو کے دوران مسلمانوں کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلم نوجوان نسل کی دین سے دوری تشویشناک امر ہے۔ مسلمان میلے ٹھیلوں میں پڑگئے ہیں، عتس کے دوران طرح طرح کی خرافات سے وہ ناخوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Numbers of Rak’at in Tarawih Prayer: تراویح کی نماز کتنی رکعت پڑھنی چاہیے؟

مولانا شاہد نے کہا کہ 'ماہ رمضان کے دوران عبادت، تلاوت اور ذکر کے بجائے جگہ جگہ نوجوان کھیل کود میں مشغول نظر آتے ہیں، جس سے بچنا چاہئیے۔ حال ہی میں انہوں نے انٹاپ ہل مسلم قبرستان کی بہتری اور درستگی کے کام کے افتتاح پر تقریر کی۔ ان کی تقریر اور کلام سن کر سبھی مسلک اور فرقے کے لوگوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ ان دنوں شدید علیل ہیں، چند ہفتے پہلے گردے کی تکلیف کی وجہ سے ڈائلیسس کروانا پڑرہا ہے۔ صحت جواب دے چکی ہے اور کئی ہفتے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج رہے، لیکن اب گھر پر ہی ہیں اور ہفتے میں کئی مرتبہ ڈائلیسس نے مزید کمزور کردیا ہے، لیکن ماہ رمضان میں بستر پر بھی کلام الہی زبان پر جاری رہتا ہے اور تلاوت جاری رہتی ہے۔ ان کی صحتیابی کے لیے گزشتہ جمعہ حاجی اسماعیل حاجی الانا سینی ٹوریم مسجد میں خصوصی دعاکی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.