Zelenskyy UN Address زیلنسکی کا روس کا ویٹو پاور ختم کرنے اور سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 6:30 PM IST

Zelenskyy

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرینی صدر نے ریکارڈ شدہ ویڈیو میں مطالبہ کیا کہ روس کے خلاف جنگی جرائم کی جامع تحقیقات کی جائیں اور ایک خصوصی جنگی ٹریبونل بنایا جائے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ادارے کو بتایا کہ روس نے یوکرین کے خلاف ایک جرم کا ارتکاب کیا ہے اور ہم انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی مستقل رکنیت کو ختم کیا جائے۔Zelenskyy UN Address

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ روس کو یوکرین پر حملہ کرنے کے لیے مناسب سزا دی جانی چاہیے اور سلامتی کونسل میں اس کی مستقل رکنیت کو ختم کیا جانا چاہیے۔ یوکرینی صدر نے بدھ کے روز پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو میں مطالبہ کیا کہ روس کے خلاف جنگی جرائم کی جامع تحقیقات کی جائے اور ایک خصوصی جنگی ٹریبونل بنایا جائے۔Zelenskyy UN Address

زیلنسکی نے اپنی تقریر میں روس کو عالمی سطح پر اپنے ملک کی فوجی حمایت کے ساتھ سزا دینے کے لیے ایک امن فارمولہ بھی پیش کیا۔ اپنے تعارفی کلمات میں، زیلنسکی نے روس پر الزام لگایا کہ وہ یوکرین میں غیر قانونی جنگ چھیڑ کر تباہ کن بدامنی پھیلا رہا ہے۔ جس وقت زیلنسکی یہ بات کہہ رہے تھے، اسی وقت روسی صدر ولادیمیر پوتن نے تقریباً تین لاکھ ریزرو روسی فوجیوں کو ڈیوٹی جوائن کرنے کے لیے بلا لیا۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ ان کے دشمن کے اس قدم سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امن مذاکرات کے تعلق سے سنجیدہ نہیں ہے۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ روس کے خلاف خصوصی ٹربیونل کے قیام سے روس کی غیر ملکی زمینوں پر قبضے اور ہزاروں بے گناہ لوگوں کو مارنے کے واقعات کو روکنے میں مدد ملے گی۔ زیلینسکی نے کہا کہ حال ہی میں روسی قبضے سے آزاد ہونے والے شمال مشرقی شہر ایزوم میں 445 نئی قبریں ملی ہیں۔ انہوں نے اپنی تقریر اور امن کے لیے پانچ ضروری شرائط بیان کرتے ہوئے میں کم از کم 15 مرتبہ سزا کا لفظ استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس نے جو جارحانہ رویہ اختیار کیا اسے اب اس کا خمیازہ اب بھگتنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Voting in UN for Zelensky Speech اقوام متحدہ میں یوکرینی صدر کی تقریر کے حق میں بھارت سمیت سو ممالک نے ووٹ دیا

زیلنسکی نے روس کے خلاف سخت پابندیاں لگانے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر طاقتور رول سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرینی عوام کی جانوں کا تحفظ کیا جانا چاہیے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ملکی سرحدوں کا بھی احترام کیا جانا چاہیے۔ زیلنسکی نے دارالحکومت کیف کے لیے نئی حفاظتی ضمانت کا مطالبہ کیا اور دنیا سے روس کے فوجی حملے کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی۔

اس دوران یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ زیلنسکی نے تعاون کے لیے اقوام متحدہ میں 101 ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ویڈیو کے ذریعے انہیں اپنی بات رکھنے کی اجازت دی۔ گزشتہ ہفتے بھارت سمیت سو ممالک نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ریکارڈ شدہ تقریر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں چلانے کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ روس سمیت سات ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا اور 19 ممالک غیرحاضر رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.