Warning to Imran Khan آرمی چیف کی تقرری کو مدا بنانے کے خلاف عمران کو وارننگ

author img

By

Published : Sep 20, 2022, 11:49 AM IST

Updated : Sep 20, 2022, 12:24 PM IST

Etv Bharat

پاکستان کے وزیر داخلہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو آرمی چیف کی تقرری کو مدا نہ بنانے کی وارننگ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آرمی چیف کی تقرری کو ضوابط اورآئین کے مطابق کرنے کی ذمہ داری پوری کریں گے۔Warning to Imran Khan

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آرمی چیف کی تقرری کو مدا نہ بنانے کی وارننگ دی ہے۔Warning to Imran Khan

وزیرموصوف نے کہا، 'یہ (آرمی چیف کی تقرری) تنازعہ کا معاملہ نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس تقرری کو ضوابط اورآئین کے مطابق کرنے کی ذمہ داری پوری کریں گے۔

خان نے کہا، 'اگر عمران خان کے کسی کام سے تقرری پر اثرپڑتا ہے یا اس کے لیے کوئی تاثر پیدا کیاجاتا ہے، تو یہ پورے ادارے کے لیے تباہی مچائے گا۔

پیر کو جیو نیوز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر نے کہا، 'اگر عمران خان نے مدے کا فائدہ اٹھاکرحماقت کرتے ہیں اوراپنے مسلح ہجوم کے ساتھ اسلام آباد پرکو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو حکومت پہلے سے زیادہ مؤثر طریقے سے نمٹے گے۔'

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا، 'وہ شرمناک طریقے سے باہر نکلے گا یا پکڑاجائے گا۔' انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اور شرپسند وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے آرمی چیف کی تقرری نہ تو کوئی مسئلہ ہے اور نہ ہی اسے ایسا سمجھا جانا چاہیے۔

چک والا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر عمران خان نے مبینہ طور پر عوام کو بغاوت پر اکسایا، انہیں نامعلوم نمبروں سے دھمکی دینے والوں کو واپس دھمکی دینے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا، 'میں پاکستانیوں سے بتوں کا خوف توڑنے کے لئے کہہ رہا ہوں، جو آپ کو نامعلوم نمبروں سے کال کرکے دھمکیاں دے رہے ہیں اورآپ کو ڈرا رہے ہیں، بدلے میں انہیں ڈرا رہے ہیں۔'

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چونکہ 'مسٹر ایکس اور مسٹر وائی' لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، اس لیے ان کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا، "لوگوں کو خفیہ نمبروں سے کال کر کے ڈرائیں اور انہیں نقصان پہنچانے کی دھمکی دیں۔'

پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسٹر خان نے مسٹر شریف کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی موجودگی میں خوفزدہ نظر آئے۔ انہوں نے کہا، "ازبکستان میں حال ہی میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) چوٹی کانفرنس کے موقع پر ان کی دوطرفہ میٹںگ کے دوران مسٹر پوتن کی موجودگی میں ان کے (مسٹر شریف) کے پاؤں کانپ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Terrorism Case Against Imran Khan سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا کیس ختم کرنے کا حکم

یو این آئی

Last Updated :Sep 20, 2022, 12:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.