Suicide Explosion in Kabul: داعش نے شیخ رحیم اللہ حقانی پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی

author img

By

Published : Aug 12, 2022, 7:46 PM IST

Etv Bharat

افغان دارالحکومت کابل کے مدرسے میں خودکش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوگئے۔ وہیں اس خودکش دھماکہ کی ذمہ داری بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش نے لی۔Suicide Explosion in Kabul

کابل: بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مدرسے میں ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ گزشتہ روز کابل کے ایک مدرسے میں ہونے والے خودکش حملے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہو گئے تھے۔Suicide Explosion in Kabul

افغان طالبان نے شیخ رحیم اللہ حقانی کے انتقال کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کرنے کا کہا تھا اور کہا تھا کہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ خود کش بمبار کون ہے اور اسے اتنی اہم جگہ پر لیکر کون آیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نے ٹیلی گرام چینل پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

واضھ رہے کہ شیخ رحیم اللہ حقانی کا شمار اہم طالبان رہنماؤں میں کیا جاتا تھا اور وہ داعش کے خلاف سخت گیر مؤقف رکھتے تھے، ان پر اس سے قبل بھی دو حملے ہو چکے تھے جن میں سے ایک 2020 میں پاکستان کے شہر پشاور میں ہوا تھا جس میں 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Suicide Explosion in Kabul: کابل کے مدرسے میں خود کش دھماکہ، شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.