Violating Sanctity Of Masjid-e-Nabawi: مسجد نبویﷺ کا تقدس پامال کرنے کے معاملے میں 6 پاکستانی شہریوں کو سزا

author img

By

Published : Aug 5, 2022, 10:46 AM IST

Updated : Aug 5, 2022, 12:06 PM IST

Etv Bharatمسجد نبوی کا تقدس پامال کرنے کے معاملے میں 6 پاکستانی شہریوں کو سزا

رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانی شہریوں انس، ارشاد اور محمد سلیم کو دس دس سال قید کی سزا سنائی۔ جبکہ تین دیگر خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد کو آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ Six Pakistanis convicted of violating sanctity of Masjid-e-Nabawi

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے تقدس کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چھ پاکستانی شہریوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے آٹھ سے دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جیو نیوز نے یہ اطلاع سفارتی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دی۔ Six Pakistanis convicted of violating sanctity of Masjid-e-Nabawi

رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانی شہریوں انس، ارشاد اور محمد سلیم کو دس دس سال قید کی سزا سنائی۔ جبکہ تین دیگر خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد کو آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ قصورواروں پر 20-20 ہزار سعودی ریال کا جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ہی ان کے موبائل فون بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔

ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف اور انکے قافلے کے ہمراہ کئی وزراء اور حکمران جماعت کے لیڈروں کے خلاف نعرے بازی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اھتجاج کرنے والے سابق وزیر اعظم عمران خان کے حمایتی تھے ۔ ان احتجاجیوں نے نئی حکومت کو امپورٹڈ حکومت کیا اور چور چور کے نعرے لگائے۔

(یو این آئی کے مشمولات کے ساتھ)

Last Updated :Aug 5, 2022, 12:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.