US on BBC documentary on PM Modi امریکہ نے وزیراعظم مودی سے متعلق بی بی سی کی ڈاکومنٹری سے ناواقفیت کا اظہار کیا

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 4:27 PM IST

Etv Bharat

وزیراعظم مودی پر بنائی گئی بی بی سی کی دستاویزی فلم پر امریکہ نے کہا کہ وہ اس فلم سے واقف نہیں ہیں لیکن وہ بھارت کے ساتھ ان مشترکہ اقدار سے بخوبی واقف ہیں جو امریکہ اور بھارت کو ترقی پزیر اور متحرک جمہوریتیں بناتی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ وہی امریکہ ہے جو گجرات فسادات کی وجہ سے اس وقت ریاست کے وزیراعلیٰ مودی کو فسادات کا ذمہ دار سمجھتے ہوئے 2014 سے پہلے امریکی ویزا دینے سے انکار کرتا رہا ہے۔

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ میں، بی بی سی کی دستاویزی فلم جس کا آپ حوالہ دے رہے ہیں اس کے بارے میں نہیں واقفیت نہیں ہے، تاہم میں ان مشترکہ اقدار سے بخوبی واقف ہوں جو امریکہ اور بھارت کو دو ترقی پزیر اور متحرک جمہوریتیں بناتی ہیں۔ نیڈ پرائس نے یہ پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی پر بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم پر میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ ایسے بہت سے عناصر ہیں جو بھارت کے ساتھ امریکہ کی عالمی تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بناتے ہیں، جن میں سیاسی، اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ غیر معمولی طور پر عوام سے عوام کے درمیان گہرے تعلقات بھی شامل ہیں۔

بھارت کی جمہوریت کو ایک متحرک جمہوریت قرار دیتے ہوئے، پرائس نے کہا کہ ہم ہر اس چیز کی طرف دیکھتے ہیں جو ہمیں آپس میں جوڑتی ہے، اور ہم ان تمام عناصر کو تقویت دینے کی کوشش کرتے ہیں جو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ باندھتے ہیں۔ اور انہوں نے امریکہ اور ہندوستان کے ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کردہ سفارتی تعلقات پر زور دیا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے قومی نشریاتی ادارے بی بی سی نے 2002 کے گجرات فسادات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے دور کو نشانہ بناتے ہوئے دو حصوں پر مشتمل ایک دستاویزی فلم نشر کی۔ بی بی سی کی دو حصوں پر مشتمل سیریز کا نام 'India: The Modi Question' ہے۔ اس دستاویزی فلم کے ریلیز ہوتے ہی کافی ہنگامہ بپا ہوگیا ہے جس کے بعد اسے منتخب پلیٹ فارمز سے ہٹا بھی دیا گیا اور بھارت میں اس پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

BBC Documentary on Modi برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے پارلیمنٹ میں پی ایم مودی کا دفاع کیا

BBC New Series attacking PM Modi مودی پر منفی تبصرہ کرنے والی بی بی سی کی نئی سیریز پر جانبدارانہ رپورٹنگ کا الزام

بھارتی وزارت خارجہ نے بھی بی بی سی کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مکمل طور پر جانبدارانہ ہے۔ مرکزی حکومت نے گجرات فسادات پر برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی دستاویزی فلم کو پروپیگنڈے کا ایک حصہ قرار دیا اور وزیر اعظم پر بی بی سی کی دستاویزی فلم پروپیگنڈے، متعصب اور استعماری ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے اور ہمیں نہیں معلوم کہ اس کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے۔

گزشتہ ہفتے، برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک نے وزیر اعظم نریندر مودی کا دفاع کیا اور بی بی سی کی دستاویزی سیریز سے خود کو دور کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہندوستانی ہم منصب کی ایسی تصویر کشی سے متفق نہیں ہیں۔ سنک نے کہا کہ اس پر برطانیہ کی حکومت کا موقف واضح اور دیرینہ رہا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، یقیناً ہم ظلم و ستم کو برداشت نہیں کرتے جہاں کہیں بھی یہ نظر آتا ہے لیکن مجھے یقین نہیں ہے کہ میں اس تصویر کشی سے بالکل متفق ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.