Nigeria Road Accident نائیجیریا میں پیش آئے سڑک حادثے میں انیس افراد ہلاک

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 10:15 AM IST

نائیجیریا میں پیش آئے سڑک حادثے میں انیس افراد ہلاک

نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے مضافات میں یانگوزی-گواگوالڈا روڈ پر دو بسیں ایک ٹرک سے ٹکرا گئیں۔ جس میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ road accident in Nigeria

ابوجا: نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں تین گاڑیوں کےآپسی تصادم میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور آٹھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ جانکاری فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے قائم مقام قومی سربراہ داؤد بیو نے جائے وقوعہ کے دورے کے دوران صحافیوں کو دی ہے ۔ یہ واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب ابوجا کے مضافات میں یانگوزی-گواگوالڈا روڈ پر دو بسیں ایک ٹرک سے ٹکرا گئیں۔ Nineteen died in Nigeria road accident

بیو نے کہا کہ تینوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے بعد آگ کی زد میں آ گئیں۔ انہوں نے اس مہلک حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں ڈرائیوروں نے گاڑیوں پر سے کنٹرول کھودیا۔ ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہوسکی کیونکہ وہ شدید طور پر جھلس گئے تھے اور انہیں بچایا نہیں جاسکتا تھا ۔ انہوں نےبتایا کہ 19 لاشیں پھنسی ہوئی تھیں لیکن امدادی کارکنوں نے انہیں باہر نکال لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: China Road Accident چین میں سڑک حادثہ، ستائیس افراد ہلاک

انہوں نے گاڑی چلانے والوں کو روڈ سیفٹی کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے اور سڑک استعمال کرنے والے، خاص طور پر مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہمیشہ کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو تیز رفتار کے تیئں خبردار کریں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.