Pelosi Departs from Taiwan: امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، نینسی پلوسی تائیوان سے روانہ

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 4:52 PM IST

Nancy Pelosi departs from Taiwan after controversial visit

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی Nancy Pelosi نے بدھ کے روز کہا کہ ان کے وفد کے دورے کا مقصد تائیوان کے لیے اپنی حمایت ظاہر کرنا تھا۔ نینسی پیلوسی کا دورہ تائیوان آج ختم ہوگیا لیکن اس دورے سے چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ elosi Departs from Taiwan

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی تائیوان سے روانہ ہوگئیں۔ Pelosi Departs from Taiwan قبل ازیں انہوں نے دارالحکومت تائی پے میں تائیوان کی صدر تسائی انگ وین سے ملاقات کی۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ آج ہمارا وفد تائیوان آیا ہے تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ ہم تائیوان کے ساتھ اپنے وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہمیں اپنی دوستی پر فخر ہے۔

وہیں دوسری جانب اس دورے نے چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تنازع کو جنم دے دیا ہے۔چین امریکی رہنما کے دورہ تائیوان کو اپنی خودمختاری پر حملے کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ چین نے تائیوان کے ارد گرد فوجی مشقوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق یہ تائیوان کی اہم بندرگاہوں اور شہری علاقوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔دریں اثنا، چین کی دھمکیوں کے درمیان تائیوان کے صدر سائی انگ وین نے کہا ہے کہ ہم نہیں جھکیں گے"۔

یہ بھی پڑھیں:

Nancy Pelosi in Taiwan: ہند بحرالکاہل خطے میں تائیوان امریکہ کا اہم شراکت دار، نینسی پیلوسی

Nancy Pelosi Taiwan Visit: دھمکی کے باوجود نینسی پلوسی تائیوان پہنچ گئیں، چین نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا

نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے جواب میں چین نے تائیوان کے پھلوں اور مچھلیوں کی درآمدات پر پابندیاں عائد کر دی ہیں اور ترسیل روک دی ہے۔ اس کے علاوہ ناراض چین نے امریکی سفیر کو طلب کرکے اس معاملے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ چین نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کو اپنی غلطیوں کی قیمت چکانی پڑے گی۔ پیلوسی منگل کی رات تائیوان پہنچی تھیں، یہ پچھلے 25 برسوں میں امریکہ سے تائیوان میں آنے والا پہلا اعلیٰ سطح کا وفد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.