Finnish PM Dance Party Video: فن لینڈ کی وزیراعظم کے رقص کا ویڈیو وائرل ہونے پر شدید تنقید

author img

By

Published : Aug 19, 2022, 3:30 PM IST

Finnish PM Sanna Marin dance party video goes viral

فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مرین Finnish PM Sanna Marin کی ایک ڈانس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ پارٹی کے دوران پی ایم پر منشیات لینے کا الزام بھی لگایا گیا۔ تاہم انھوں نے منشیات لینے کے دعووں کو مسترد کردیا اور کہا کہ میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کرتے ہوئے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ Finnish PM Dance Party Video

کوپن ہیگن: فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مرین کی پارٹی کا ایک ویڈیو بدھ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وائرل ہونے والے ویڈیو میں 36 سالہ وزیراعظم سنا مرین Finnish PM Sanna Marin اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کرتی، گاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پر پارٹی کے دوران منشیات لینے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ تاہم، پی ایم مرین نے منشیات لینے کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کرتے ہوئے کوئی غلط کام نہیں کیا۔Finnish PM Dance Party Video

  • You won't believe it, but the prime minister of Finland, Sanna Marin, is on fire in this video. If anything, she's on the left in a black top and white pants. Looks like she really knows how to enjoy herself. pic.twitter.com/eM1NN8pLnx#UkraineRussiaWar

    — Ukrainian News24 (@MarkRid89403375) August 18, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وائرل ویڈیو میں کم از کم چھ افراد کو فن لینڈ کی وزیر اعظم کے ساتھ رقص کرتے اور گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق، پی ایم مرین نے فن لینڈ کے نشریاتی ادارے YLE کو بتایا کہ مجھے مایوسی ہوئی ہے کہ یہ ویڈیو عوامی ہوگیا ہے۔ میں نے شام دوستوں کے ساتھ گزاری، پارٹی کی لیکن میں نے منشیات نہیں لی ہے۔ اس نے صاف لہجے میں کہا کہ میں نے شراب کے علاوہ کچھ نہیں لیا۔ میں نے پارٹی میں ڈانس کیا، گایا اور بہت مزہ کیا۔ یہ پارٹی مکمل طور پر قانونی دائرے میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

NATO Membership: فن لینڈ اور سویڈن نیٹو میں شمولیت کے لیے تیار، ترکی برہم کیوں؟

وہیں مرین کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے اتحادی اور سینٹر پارٹی کے ایم پی میکو کارن نے کہا کہ پی ایم کو رضاکارانہ طور پر ڈرگ ٹیسٹ کرانا چاہیے۔ تاہم موصولہ اطلاعات کے مطابق پی ایم مرین نے بھی اس ٹیسٹ کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی پی) کی رکن پارلیمنٹ ایلماری نورمینین اور فن لینڈ کی گلوکارہ الما نے بھی پارٹی میں شرکت کی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو کب کی ہے۔ 2019 میں فن لینڈ کی سب سے کم عمر وزیراعظم بننے والی مرین نے کہا کہ وہ بھی کسی دوسرے شخص کی طرح اپنا فارغ وقت دوستوں کے ساتھ گزارتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.