China Taiwan Tensions: تائیوان نے چین کی فوجی مشق کو اپنی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 8:51 PM IST

chinese warplanes enter taiwans air defence zone

جزیرے کی وزارت دفاع نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورے کے چند گھنٹے بعد چین نے تائیوان کے فضائی حدود میں 27 جنگی طیاروں Chinese Warplanes نے پرواز بھری، اور چین کی اسی حرکت کو علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔China Taiwan Tensions

ستائیس چینی جنگی طیاروں Chinese Warplanes نے بدھ کو تائیوان کے فضائی دفاعی علاقے میں پرواز کیا۔ یہ اقدام امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کی جانب سے جزیرے کا متنازع دورہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جسے بیجنگ اپنا علاقہ سمجھتا ہے۔ وزارت دفاع نے ایک ٹویٹ میں کہا، "27 جنگی طیارے، 3 اگست 2022 کو جمہوریہ چین کے آس پاس کے علاقے میں داخل ہوئے۔ یہ دراندازی پیر کی رات تائیوان کے فضائی دفاعی زون کے جنوب مغربی حصے میں 21 چینی فوجی طیاروں کی پرواز کے بعد ہوئی۔ چینی جارحیت کے جواب میں، تائیوان نے صورتحال کی نگرانی کے لیے ایک فضائی گشت بھیجا، اور طیارہ شکن میزائل سسٹم بھی تعینات کردیا ہے۔ China Taiwan Tensions

تائیوان کے وزیر دفاع نے بدھ کو چینی فوج کی طرف سے ملک کی سمندری سرحد کے قریب کی گئی فوجی مشق پر سخت تنقید کی اور اسے علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ سی این اے نیوز نے اپنی رپورٹ میں محکمہ دفاع کے ترجمان سن لی فانگ کے حوالے سے چینی فوج کی اس اشتعال انگیزی کو تائیوان کی خودمختاری کے لیے خطرہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے کیونکہ جس علاقے میں یہ ڈریل کیا گیا ہے وہ تائیوان کے علاقے سے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Pelosi Departs from Taiwan: امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، نینسی پلوسی تائیوان سے روانہ

Nancy Pelosi in Taiwan: ہند بحرالکاہل خطے میں تائیوان امریکہ کا اہم شراکت دار، نینسی پیلوسی

Nancy Pelosi Taiwan Visit: دھمکی کے باوجود نینسی پلوسی تائیوان پہنچ گئیں، چین نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا

واضح رہے کہ چین نے امریکی پارلیمنٹ کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کی سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ پیلوسی کے منگل کو دیر رات تائی پے میں اترنے کے فوراً بعد پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے ایک بیان جاری کیا جس میں اعلان کیا گیا کہ وہ جمعرات سے اتوار تک تائیوان کے مختلف پانیوں میں چھ مقامات پر فوجی مشقیں کرے گی۔ امریکی ایوان کے اسپیکر نے تائیوان کی جمہوریت کی حمایت کے لیے اپنے ملک کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ سفر کسی بھی طرح سے خود مختار جزیرے پر امریکہ کی دیرینہ پالیسی سے متصادم نہیں ہے۔ دریں اثنا، چین کا کہنا ہے کہ پیلوسی کا تائیوان دورہ ون چائنا اصول اور دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ مشترکہ اعلامیہ کی دفعات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.