Al-Qaeda after Ayman al-Zawahiri: ایمن الظواہری کے بعد القاعدہ

author img

By

Published : Aug 2, 2022, 7:51 AM IST

Updated : Aug 2, 2022, 8:55 AM IST

ایمن الظواہری کے بعد القاعدہ

القاعدہ نے اسامہ بن لادن کے نائب ایمن الظواہری کو 2011 میں تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔ ایمن الظواہری پیشے کے لحاظ سے آنکھوں کے سرجن تھے اور انہوں نے مصر میں عسکریت پسند گروپ اسلامک جہاد کی بنیاد رکھی تھی۔

القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو 11 برس گزر چکے ہیں جبکہ اس دوران القاعدہ بہت زیادہ کمزور ہوئی ہے، لیکن اس کے دوباہ ابھرنے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا رہا تھا کیونکہ ایمن الظواہری ابھی زندہ تھے۔ اب جبکہ ایمن الظواہری کی موت ہوگئی تو یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ القاعدہ کا وجود پوری طرح ختم ہوجائے گا۔

القاعدہ نے اسامہ بن لادن کے نائب ایمن الظواہری کو 2011 میں تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔ ایمن الظواہری پیشے کے لحاظ سے آنکھوں کے سرجن تھے اور انہوں نے مصر میں عسکریت پسند گروپ اسلامک جہاد کی بنیاد رکھی تھی۔ انہیں القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کا نائب اورالقاعدہ تنظیم کا مرکزی منصوبہ ساز بھی سمجھا جاتا تھا۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ گیارہ ستمبر دو ہزار ایک میں امریکہ میں ہوئے دہشت گرد حملے انہی کے منصوبے کے تحت کیے گئے تھے۔ الظواہری، امریکہ کی جانب سے دنیا کے مطلوب ترین افراد کی فہرست میں اسامہ کے بعد دوسرے نمبر پر تھے، ان کے سر پر ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر انعام رکھا گیا تھا۔

الظواہری آنکھوں کے سرجن اور مصری اسلامی جہاد دہشت گرد گروپ کے بانی تھے جسے بعد میں القاعدہ میں ضم کردیا گیا۔ 71 سالہ الظواہری کو ایف بی آئی کے انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں شامل کیا گیا تھا۔ 2011 میں اسامہ بن لادن کی موت کے بعد انہیں ان کا جانشین بنایا گیا۔ الظواہری پر الزام ہے کہ انہوں نے 11 ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی میں مدد کی تھی جبکہ وہ تنزانیہ اور کینیا میں 1998 کے دوران امریکی سفارت خانے پر ہونے والے بم دھماکوں کے ساتھ ساتھ 2000 میں یمن میں یو ایس ایس کول پر حملے کے سلسلے میں بھی مطلوب تھے۔

جوانی میں الظواہری اخوان المسلمون کے رکن تھے۔ انہوں نے 1980 کی دہائی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کی اور آنکھوں کے سرجن بن گئے۔ الظواہری نے 1974 میں قاہرہ یونیورسٹی کے القصرالعین میڈیکل کالج سے گریجویشن کیا تھا۔ انہیں 1981 میں مصر کے سابق صدر محمد کے قتل کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا۔ الظواہری کو بن لادن کی زندگی میں ہی القاعدہ کا نائب سربراہ بنا دیا گیا تھا۔ مصر سے تعلق رکھنے والے الظواہری نے ماضی میں چند سال تک القاعدہ کے مرکزی ترجمان کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں، ایمن الظواہری نے امریکہ پر 11 ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد سے اب تک مختلف مواقعوں پر القاعدہ کی جانب سے آڈیو اور ویڈیو پیغامات جاری کرتے رہے ہیں۔

الظواہری کا تعلق شمالی مصر کے تعلیم یافتہ گھرانے سے تھا۔ القاعدہ میں ایمن الظواہری کی قیادت پر ان کی عمر کو لیکر اعتراض ہوتا رہا ہے۔ دوسری جانب ایمن الظواہری کے حامی کہتے ہیں کہ پوری دینا کی مخالفت اور داعش جیسے بڑے چیلنج کے باوجو د القاعدہ کے وجود کو برقرار رکھنے کا کریڈیٹ بھی انہیں ہی جاتا ہے۔ ایمن الظواہری نے اپنا آخری ویڈیوں بھارت میں حجاب مسئلہ پر جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کرناٹک کی طالبہ مسکان کی تعریف کی تھی۔ مسکان نے حجاب کی مخالفت کرنے والے طلبا کے سامنے نعرہ بلند کیا تھا۔ بہرحال یہ سوال اپنی جگہ اہم ہے کہ ایمن الظواہری کے بعد القاعدہ کا کیا ہوگا۔۔۔

Last Updated :Aug 2, 2022, 8:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.