ETV Bharat / international

وینزویلا کے صدر مادور کا اسپین کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لینے کا فیصلہ

نکولس مادورو نے ہفتہ کے روز کہا 'اگر کوئی عزت چاہتا ہے تو اسے وینزویلا کا احترام کرنا ہو گا۔ آئیے ہم ہر سطح پر اسپین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں گہرائی سے جائزہ لیں'۔

Venezuelan President Maduro decides to review relations with Spain
وینزویلا کے صدر مادور کا اسپین کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لینے کا فیصلہ
author img

By

Published : February 28, 2021 at 11:05 AM IST

Choose ETV Bharat

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسپین کے وزیر خارجہ ارانچا گونزالیز کے کولمبیا کے سرحدی علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد اسپین کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لے گا۔

نکولس مادورو نے ہفتہ کے روز کہا 'اگر کوئی اعزاز چاہتا ہے تو اسے وینزویلا کا احترام کرنا ہو گا۔ آئیے ہم ہر سطح پر اسپین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں گہرائی سے جائزہ لیں'۔

انہوں نے گونزالیز کے کولمبیا کے دورے کی مذمت کی اور وینزویلا کے نائب صدر ڈیلسی کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ جارج اریزا سے اسپین کے ساتھ سفارتی تعلقات کا جائزہ لینے کے لئے کہا۔