Joe Biden's Tongue Slipped: امریکی صدر جو بائیڈن کی زبان پھر پھسلی، نائب صدر کو خاتون اول کہہ دیا

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 6:10 PM IST

Joe Biden

ایک تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے غلطی سے نائب صدر کملا ہیرس کو خاتون اوّل پکار دیا تھا Joe Biden calls Kamala Harris first lady لیکن جلد ہی امریکی صدر نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور اہلیہ جل بائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خاتون اوّل ٹھیک ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی زبان ایک بار پھر پھسل گئی۔ Joe Biden's Tongue Slipped ایک خطاب کے دوران نائب صدر کملا ہیرس کو غلطی سے خاتون اوّل کہہ دیا۔ Joe Biden calls Kamala Harris first lady

گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے غلطی سے نائب صدر کملا ہیرس کو خاتون اوّل پکار دیا جس کے بعد ہال میں موجود تمام افراد ہنسنے لگ گئے۔

رپورٹس کے مطابق بائیڈن نے یہ غلطی اس وقت کی جب وہ اعلان کر رہے تھے کہ نائب صدر کملا ہیرس تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں کیونکہ ان کے شوہر کا کووڈ ٹسٹ مثبت آیا ہے۔

امریکی صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتون اوّل کے شوہر کو کورونا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ آج غیر حاضر ہیں تاہم ان کی جگہ اسٹیج پر کون ہوگا، اس لیے انتظامات میں تھوڑی تبدیلی کی گئی ہے جب کہ اس دوران انہیں اپنی غلطی کا احساس نہیں ہوا اور اپنی بات جاری رکھی۔

تاہم ہال میں موجود کسی شخص نے بائیڈن کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے غلط بول دیا ہے جس کے بعد وہاں موجود تمام افراد زور سے ہنسنے لگ گئے۔

امریکی صدر نے نے پھر اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور اہلیہ جل بائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'خاتون اوّل ٹھیک ہیں'۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ خطاب کے دوران امریکی صدر کی زبان پھسل گئی ہو، اس سے قبل گزشتہ دنوں جو بائیڈن نے یوکرینی عوام کو ایرانی کہہ دیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.