بھارت اور امریکہ کا مشترکہ بیان، طالبان سلامتی کونسل کی ہدایات کی پاسداری کریں

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 3:05 PM IST

امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی

امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان جمعہ کو پہلی شخصی دوطرفہ ملاقات ہوئی، اس کے بعد امریکہ بھارت کا مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں افغانستان میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

بھارت اور امریکہ نے ایک مشترکہ بیان میں طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم رہیں اور تمام افغانوں کے انسانی حقوق کا احترام کریں اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ ملک کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔

یہ مشترکہ بیان امریکی صدر جو بائیڈن اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان پہلی شخصی دوطرفہ ملاقات کے بعد جاری کیا گیا ہے، جس میں افغانستان میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

بھارت اور امریکہ نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کریں اور خواتین ، بچوں اور اقلیتی گروپوں سمیت تمام افغانوں کے انسانی حقوق کا احترام کریں۔

مشترکہ بیان کے مطابق افغانستان کے نئے حکمرانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملک کی سرزمین دوبارہ کبھی کسی ملک کو دھمکی دینے یا حملہ کرنے یا دہشت گردوں کو پناہ دینے یا تربیت دینے کے لیے استعمال نہ ہو۔

مشترکہ بیان یہ بھی تھا کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ طالبان کو سلامتی کونسل کی قرارداد 2593 (2021) کی پابندی کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2593 (2021) مطالبہ کرتا ہے کہ افغان سرزمین کو کبھی بھی کسی ملک کو دھمکی دینے یا حملہ کرنے ، دہشت گردوں کو پناہ دینے یا تربیت دینے یا دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی یا مالی اعانت کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

یہ قرارداد اگست میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بھارت کی صدارت میں منظور کی گئی تھی۔

صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان کے محفوظ اور منظم طریقے سے افغانستان سے روانگی کے وعدوں کے ساتھ ساتھ دیگر تمام وعدوں پر شہب عمل کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام غیر ملکی شہریوں اور تمام افغانیوں بشمول خواتین ، بچوں اور اقلیتی گروہوں کے انسانی حقوق کا احترام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.