یوگنڈا کے دو فوجی کو سزائے موت اور تین کو 39 سال قید کی سزا

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 6:00 AM IST

Five Ugandan soldiers convicted of killing civilians in Somalia

مارشل کورٹ نے صومالیہ کے سات شہریوں کے قتل کے الزام میں یوگنڈا کے پانچ فوجیوں کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے دو فوجی کو سزائے موت اور تین دیگر کو 39 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

صومالیہ کے سات شہریوں کے قتل کے الزام میں قصوروار پائے گئے یوگنڈا کے دو فوجیوں کو سزائے موت اور تین دیگر کو 39 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ فوجی افریقی یونین امن مشن (اے ایم آئی ایس اوایم) کے تحت وہاں تعینات تھے اور انہوں نے اگست میں یہ واقعہ انجام دیا۔ مارشل عدالت میں انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے یہ سزا سنائی گئی ہے۔

اے ایم آئی ایس او ایم نے بتایا کہ صومالیہ کے دارالحکومت مقدیشو میں یکم سے 12 نومبر تک قانونی کارروائی ہوئی، جس میں گواہوں کے ٹھوس بیانات پر مبنی کورٹ مارشل نے پانچ فوجیوں کو 10 اگست کو گولوین میں سات شہریوں کو قتل کرنے کا قصوروار پایا۔

قابل ذکر ہے کہ اے ایم آئی ایس اوایم نے 11 اگست کو کہا تھا کہ اس کی سکیورٹی فورسز نے جوابی حملے کے دوران الشباب کے سات عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا اور اس میں کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ لیکن مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے الشباب کے جنگجو نہیں تھے بلکہ مقامی شہری تھے۔

اے ایم آئی ایس اوایم کے آرمی کمانڈر ڈی نیدگیا نے کہا کہ ہم صومالی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے امن و امان برقرار رکھیں گے تاکہ اگست جیسی صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو۔

افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین اور اے ایم آئی ایس او ایم کے سربراہ کے خصوصی نمائندے فرانسسکو مدیرا نے ان شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.