ناقابل شکست سمجھی جانے والی ٹیم انڈیا ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست سے دلبرداشتہ
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی شائقین کا بھی آئی سی سی ٹرافی جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ بھارت 2013 کے بعد سے کوئی بھی آئی سی سی ٹرافی نہیں جیت سکا ہے۔ ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کے لیے بھارت کے پاس یہ تیسرا موقع تھا اس سے قبل بھارت نے 1983 اور 2011 میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ آسٹریلیا نے بھارت کو ونڈے ورلڈ کپ میں دوسری مرتبہ شکست دی ہے، اس سے قبل 2003 میں رکی پونٹنگ کی قیدت میں آسٹریلیا نے بھارتی ٹیم کو شکست دی تھی۔ یہ آسٹریلیا چھٹا ٹائٹل تھا۔

1/ 19
روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم جو 19 نومبر کو فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ کرنے تک ناقابل شکست رہی اور بڑی توقعات کے باوجود بھارت آسٹریلیا کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے فائنل میں شکست کھا گئی اور آسٹریلیا چھٹی مرتبہ ونڈے ورلڈ کپ جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ فائنل میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 241 کا ہدف دیا تھا جس کو آسٹریلیا نے کامیابی کے ساتھ تعاقب کیا۔ اوپنر ٹریوس ہیڈ کی شاندار سنچری نے ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی۔ بھارتی گیند بازوں کو شاندار شروعات ملنے کے باوجود آسٹریلیا کو 240 سے پہلے نہیں روک سکے۔
Loading...
Loading...
Loading...