بھارت نیوزی لینڈ سیمی فائنل میچ کی خوبصورت جھلکیاں
بھارت نے ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ بھارت کے 398 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 327 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ اس مہا مقابلے کو دیکھنے کے لیے ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیئم میں کئی مشہور شخصیات پہنچی تھیں اور وہ تمام لوگ ویراٹ کوہلی کی 50ویں سنچری کے گواہ بنے۔

1/ 20
نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے فلمی دنیا کے ستارے اور فٹ بال کے سچن تندولکر سمجھے جانے والے ڈیوڈ بیکھم بھی وانکھڑے اسٹیڈیئم پہنچے تھے۔ اس دوران جہاں وہ لوگ میچ سے لطف اندوز ہوئے وہیں وہ دنیا کرکٹ کے نئے بادشاہ ویراٹ کوہلی کی 50ویں سنچری کے بھی گواہ بنے۔ ویراٹ ایسا کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں اس سے پہلے یہ ریکارڈ سچن تندولکر کے نام تھا۔ نیوزی لینڈ کو شکست دے کر بھارت فائنل میں پہنچ گیا ہے، جہاں 19 نومبر کو اس کا مقابلہ جنوبی افرقہ اور آسٹریلیا میں سے جیتنے والی ٹیم سے ہوگا۔
Loading...
Loading...
Loading...