ورون دھون کی شادی کی دوسری سالگرہ تقریب میں ان فلمی شخصیات نے شرکت کی
Published on: Jan 25, 2023, 11:42 AM IST |
Updated on: Jan 25, 2023, 11:42 AM IST
Updated on: Jan 25, 2023, 11:42 AM IST

شادی کی دوسری سالگرہ کے خاص موقع پر ورون اور نتاشا نے ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں بالی ووڈ کے کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ کئی فلمی شخصیات کو ورون اور نتاشا کی شادی کی سالگرہ تقریب میں گلیمرس اوتار میں دیکھا گیا۔ کرن جوہر اور ششانک کھیتان جو ورون کے قریبی دوست ہیں، بھی پارٹی میں نظر آئے۔ پارٹی میں ورون کے جگ جگ جیو کے ساتھی اداکار انیل کپور، کلی نمبر 1 کی اداکارہ سارہ علی خان اور جانوی کپور بھی نظر آئیں جو جلد ہی نتیش تیواری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بوال میں ورون کےساتھ نظر آئیں گی۔ ورون کو پارٹی میں اپنے فلمساز والد ڈیوڈ دھون کے ساتھ پوز دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ ورون اور نتاشا نے علی باغ کے دی مینشن ہاؤس میں قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں شادی کی۔
1/ 13
ورون دھون نے بھی انیل کپور کے ساتھ تصویر کھینچائی۔

Loading...