Morphed pic of Sangeeta and Vinesh Phogat: سنگیتا اور ونیش پھوگاٹ کی وائرل ہورہی ایڈیٹ تصویر پر عرفی جاوید کا ردعمل

author img

By

Published : May 29, 2023, 9:49 AM IST

سنگیتا اور ونیش پھوگاٹ کی وائرل ہورہی ایڈیٹ تصویر پر عرفی جاوید کا ردعمل

عرفی جاوید نے دہلی میں جاری پہلوانوں کے احتجاج کی حمایت کی۔ انہوں نے سنگیتا پھوگاٹ اور ونیش پھوگاٹ کی فوٹوشاپ پر ایڈیٹ کی گئی جعلی تصاویر کو وائرل کرنے والے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

عرفی جاوید دارالحکومت دہلی میں جاری پہلوانوں کے احتجاج کی حمایت میں سامنے آنے والی نئی مشہور شخصیت بن گئی ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر سنگیتا پھوگاٹ اور ونیش پھوگاٹ کی ایک ایڈیٹ کی گئی تصویر پر تبصرہ کیا۔ یہ تصویر سنگیتا اور ونیش کی پولیس حراست میں لینے کے بعد کلک کی گئی تھی۔ دونوں کی یہ جعلی تصویر اب وائرل ہورہی ہے۔ عرفی نے اب ان لوگوں سے سوال کیا ہے جو یہ غلط تصویر شیئر کر رہے ہیں۔Morphed pic of Sangeeta and Vinesh Phogat

عرفی نے لکھا کہ 'لوگ اپنے جھوٹ کو ثابت کرنے کے لیے اس طرح کی تصاویر کو ایڈیٹ کیوں کرتے ہیں! کسی کو غلط ٹھہرانے کے لیے اتنا نہیں گرنا چاہیے کہ جھوٹ کا سہارا لیا جائے'۔ اس کے علاوہ انہوں نے مظاہرے کی ایک ویڈیو بھی ٹویٹ کی ہے جس میں پولیس ونیش اور سنگیتا کو احتجاج والی جگہ سے ہٹانے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔

  • Why do people edit photos like this to prove their lies ! Kisi ko Galat thehrane k Liye itna nahi girna chahiye k jhoot ka sahara liya jaaye pic.twitter.com/PVS7b1bJtT

    — Uorfi (@uorfi_) May 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • IT Cell वाले ये झूठी तस्वीर फैला रहे हैं। हम ये साफ़ कर देते हैं की जो भी ये फ़र्ज़ी तस्वीर पोस्ट करेगा उसके ख़िलाफ़ शिकायत दर्ज की जाएगी। #WrestlersProtest pic.twitter.com/a0MngT1kUa

    — Bajrang Punia 🇮🇳 (@BajrangPunia) May 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سنگیتا پھوگاٹ اور ونیش پھوگاٹ کی ایڈیٹ کی گئی تصویر میں انہیں پولیس وین کے اندر مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم اصل تصویر میں دونوں سنجیدہ نظر آرہی ہیں۔ ان کی جعلی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پہلوان بجران پونیا نے بھی ٹویٹر پر ان لوگوں کی تنقید کی ہے جنہوں نے یہ تصویر ایڈیٹ کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' آئی ٹی سیل کے لوگ یہ جھوٹی تصویر پھیلا رہے ہیں۔ ہم واضح کردیتے ہیں کہ جس نے بھی یہ جعلی تصویر پوسٹ کی ہے اس کے خلاف شکایت درج کرائی جائے گی'۔

واضح رہے کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنتر منتر پر پہلوان کافی عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں۔ پہلوان مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کے الزام میں اس کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اتوار کو احتجاج کرنے والی جگہ پر اس وقت افراتفری مچ گئی جب پولیس اہلکاروں نے پہلوانوں کو زبردستی وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی ۔ پولیس نے ونیش پھوگاٹ، ان کی کزن سنگیتا پھوگاٹ اور ساکشی ملک سمیت کئی لوگوں کو حراست میں رکھا۔ حالانکہ بعد میں پولیس نے ان تینوں کو رہا کردیا۔ لیکن پولیس نے سنگیتا پھوگاٹ، ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، جس پر پہلوانوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Wrestlers Protest پہلوان ساکشی ملک، ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کے خلاف ایف آئی آر درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.