Tovino Thomas Film 2018: ٹووینو تھامس کی فلم '2018' سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ملیالم فلم بنی

author img

By

Published : May 29, 2023, 2:50 PM IST

ٹوونو تھامس کی فلم '2018' سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ملیالم فلم بنی

ملیالم فلم '2018 ایوری ون از اے ہیرو'، جس میں ٹووینو تھامس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، نے عالمی سطح پر 150 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اتنا ہی نہیں یہ موہن لال کی پلیمُرگن کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ملیالم فلم بن گئی ہے۔

حیدرآباد: ملیالم سروائیول ڈرامہ فلم 2018، جو کیرالہ کے سیلاب حادثے پر مبنی ہے، نے موہن لال کی پلیمُروگن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس نے سال 2016 کے بعد سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ملیالم فلم کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ جیوڈ انتھنی جوزف کی فلم ہفتہ کو 150 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی۔ Tovino Thomas film 2018

اس فلم میں ٹووینو تھامس، کنچاکو بوبن، آصف علی، ونیت سری نواسن، اپرنا بالامرلی اور کلائیراسن نے اہم کردار ادا کیا ہے، اسے جمعہ کو تمل، تیلگو اور ہندی میں ڈب کرکے ریلیز کیا گیا ہے۔ باکس آفس انڈیا کے مطابق سال 2018 نے اتوار تک دنیا بھر میں 153 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ فلم نے کیرالہ میں 80.24 کروڑ کی کمائی کی ہے اور اس نے باکس آفس پر اپنی پکڑ ابھی بھی مضبوط بنائی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلم کے ہندی ورژن نے توقع کے مطابق باکس آفس پر پرفارم نہیں کیا ہے۔ تقریباً 20 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنی فلم 2018 نے ریلیز کے دن کافی اوسط درجے کی کمائی سے باکس آفس پر اوپننگ کی ہے۔ لیکن فلم نے بین الاقوامی سطح پر اپنے پہلے ویک اینڈ میں 30 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔

تاہم اس کی ریلیز کے ایک ہفتہ بعد کیرالہ کے نالج اکانومی مشن کے ڈائریکٹر اور مصنف پی ایس سریکالا نے فلم پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے فیس بک پر کہا کہ فلم میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے اور یہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلمساز کو مزید تحقیق کرنی چاہیے تھی۔ اپنے مضمون میں انہوں نے کہا کہ فلم میں وزیر اعلیٰ کو بے بس دکھایا گیا ہے، جبکہ بچاؤ کی کوششوں میں وہ سب سے زیادہ آگے تھے۔

ایک ایسے وقت میں جب سدیتپو سین کی فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' قومی توجہ حاصل کر رہی ہے تب ملیالم فلم انڈسٹری کے اندورنی ذرائع کا کہنا ہے کہ '2018' اصلی کیرالہ اسٹوری ہے۔ فلم کا پہلا پریمیئر 5 مئی کو ہوا،جسے ملیالم میں ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم نے ریاست بھر کے سینما گھروں میں خوب پذیرائی حاصل کی۔

مزید پڑھیں: The Kerala Story: دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی کی مخالفت کے بعد انوراگ کشیپ نے اسے 'پروپیگنڈہ فلم' قرار دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.