SS Rajamouli meets James Cameron: جیمز کیمرون نے آر آر آر دو بار دیکھی، ساتھ میں فلم کی موسیقی کی بھی تعریف کی

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 12:43 PM IST

جیمز کیمرون نے آر آر آر دو بار دیکھی

ایس ایس راجامولی کے لیے یہ وقت کسی خواب سے کم نہیں ہے۔ حال ہی میں مشہور فلمساز اسٹیون اسپیلبرگ سے ملاقات کے بعد انہوں نے اوتار کے ہدایتکار جیمز کیمرون سے بھی ملاقات کی۔ ایس ایس راجامولی نے اس ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ 'جیمز کیمرون نے ان کی فلم آر آر آر کو دو بار دیکھی ہے'۔

فلمساز ایس ایس راجامولی یکے بعد دیگرے اپنی فلم آر آر آر کے لیے ایوارڈز حاصل کر رہے ہیں۔ آسکر کی مہم میں مصروف فلمساز راجامولی نے پیر کے روز انکشاف کیا کہ مشہور ہالی ووڈ فلمساز جیمز کیمرون نے آر آر آر دیکھا اور انہیں یہ اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو بھی یہ فلم دیکھنے کی تجویز کی اور انہوں نے دوبارہ اپنی اہلیہ کے ساتھ یہ فلم دیکھی۔ راجامولی نے ٹویٹر پر جیمز کیمرون کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی اور لکھا کہ 'انہیں یقین نہیں ہورہا ہے کہ اوتار کے ہدایتکار نے ہم سے فلم کے تجزیہ پر تقریباً 10 منٹ تک بات کی'۔

  • The great James Cameron has watched RRR twice and gave feedback on my score !!! Ocean full of excitement ☺️☺️☺️ pic.twitter.com/3PrrhMUAIx

    — mmkeeravaani (@mmkeeravaani) January 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ایس ایس راجامولی نے جیمز کیمرون سے کریٹکس چوائس ایوارڈز تقریب میں ملاقات کی جہاں آر آر آر نے غیر ملکی زبان کی بہترین فلم اور ناٹو ناٹو کے لیے بہترین نغمہ کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے اس ملاقات کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' عظیم جیمز کیمرون نے آر آر آر کو دیکھا۔۔۔ انہیں یہ اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو یہ فلم دیکھنے کی تجویز کی اور اس فلم کو دوبارہ ان کے ساتھ دیکھا۔ سر مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا ہے کہ آپ نے ہمارے ساتھ ہماری فلم کا تجزیہ کرنے میں پورے 10 منٹ گزارے۔۔ جیسا کہ آپ نے کہا کہ میں ابھی دنیا کی بلندیوں پر ہوں۔۔ آپ دونوں کا شکریہ'۔ راجامولی کی جانب سے شیئر کی گئی ان دو تصویروں میں انہیں جیمز کیمرون کے ہاتھ پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری تصویر میں وہ بہت گہری گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

  • The great James Cameron watched RRR.. He liked it so much that he recommended to his wife Suzy and watched it again with her.🙏🏻🙏🏻

    Sir I still cannot believe you spent a whole 10 minutes with us analyzing our movie. As you said I AM ON TOP OF THE WORLD... Thank you both 🥰🥰🤗🤗 pic.twitter.com/0EvZeoVrVa

    — rajamouli ss (@ssrajamouli) January 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں آر آر آر کے میوزک کمپوزر ایم ایم کیروانی نے بھی پیر کے روز ہالی ووڈ کے بہترین ہدایتکار جیمز کیمرون کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور فلم میں ان کی موسیقی کی تعریف کرنے پر جیمز کیمرون سے اظہار تشکر کیا۔ ٹویٹر پر کیراوانی نے جیمز کیمرون اور ایس ایس راجامولی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ'عظیم جیمز کیمرون نے دو بار آر آر آر دیکھی ہے اور میری موسیقی پر رائے دی ہے!!! جوش سے بھرا سمندر رہا ہے'۔ ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کیروانی نے لکھا کہ ' اور انہوں نے یہ بھی تعریف کی کہ کس طرح آر آر آر کی موسیقی عام مغربی فلموں سے برعکس اور مختلف تھی۔ میرے کام کو ملنے والا ایک بہت بڑ اعزاز اور پہچان ہے'۔

  • And he complimented on how the music in RRR varies in the volume and body unlike in typical western movies. A great honour and recognition for my work ❤️🙏

    — mmkeeravaani (@mmkeeravaani) January 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

جونیئر این ٹی آر اور رام چرن کی اداکاری والی آر آر آر نے اپنے نغمے 'ناٹو ناتو' کے لیے بہترین گانے کا کریٹکس چوائس ایوارڈ حاصل کیا۔ لاس اینجلس میں منعقدہ اس ایوارڈ تقریب میں فلم کو بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا کریٹکس چوائس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ ایم ایم کیروانی کے گانے ناٹو ناٹو کو حال ہی میں لاس اینجلس فلم کریٹکس ایسوسی ایشن (LAFCA) میں بہترین میوزک کور کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گزشتہ ہفتے فلم کے گانے ناٹو ناٹو کو بہترین اوریجنل سانگ کے لیے گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ابھی تک کیروانی کو اپنے اس گانے کے لیے چار بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔ وہیں بافٹا فلم ایوارڈز کے لیےفلم پہلے ہی ' فلم ناٹ ان انگریزی لینگویج' زمرے میں جگہ بناچکی ہے۔ وہیں فلم آسکر کے بہترین موسیقی (آریجنل سانگ) کے زمرے میں شارٹ لسٹ ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:Critics Choice Awards 2023: آر آر آر نے گولڈن گلوب کے بعد دو کریٹکس چوائس ایوارڈز اپنے نام کیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.