Soha Ali Khan Wedding Anniversary سوہا علی خان نے شادی کی سالگرہ پر کنال کھیمو کے ساتھ اپنی تصویریں شیئر کیں

Soha Ali Khan Wedding Anniversary سوہا علی خان نے شادی کی سالگرہ پر کنال کھیمو کے ساتھ اپنی تصویریں شیئر کیں
سوہا علی خان نے اپنے شوہر کنال کھیمو کے ساتھ اپنی زندگی کے بہترین لمحات کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے شیئر کیا ۔ یہ جوڑا 25 جنوری کو اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ منارہا ہے۔ کرینہ کپور نے بھی ان کی پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کیا۔
سوہا علی خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے اپنے شوہر کنال کھیمو کے ساتھ لی گئی کئی تصاویر کی جھلک دیکھنے کو ملی ہے۔ اس جوڑے نے بدھ کے روز اپنی شادی کے آٹھ سال مکمل کرلیے ہیں۔ اس ویڈیو کلپ میں ان کی زندگی کے بہترین لمحات دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کرینہ کپور نے بھی پیار بھرے پیغام کے ساتھ دونوں کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ بہت سے مداحوں نے ان کی سالگرہ کی پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کیا۔Soha Ali Khan Wedding Anniversary
سوہا کے ذریعہ شیئر کیے گئے اس ویڈیو میں کئی تصاویر کو شامل کیا گیا ہے۔ جس میں سے ایک تصویر میں جوڑے کو پٹودی محل میں کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے ایک دوسرے کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک اور تصویر میں دونوں سیاہ رنگ کے لباس میں صوفے پر بیٹھے نظر آرہےہیں۔ دوسری تصویر میں سوہا نے انارکلی اور کنال نے مغل اعظم کے سلیم کی طرح لباس پہنا ہوا ہے۔ اس ویڈیو میں ان کی شادی کی تصویر بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوہا نے کیپشن میں صرف '8' لکھا ہے۔ اداکارہ کریتیکا کامرا نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئےلکھا کہ ' بہت ساری محبت اور تم دنوں ہمیشہ خوش رہو۔ شادی کی سالگرہ کی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوہا کے مداحوں میں سے ایک نے لکھا کہ آپ دونوں بالی ووڈ کے بہترین جوڑے ہیں۔ ایک اور پرستار نے تبصرہ کیا کہ' شادی کی سالگرہ مبارک ہو!! آپ دونوں کی خوشی کے لیے دعا کرتا ہوں'۔ ایک نے لکھا کہ 'مبارک ہو سوہا اور کنال کھیمو !! تم لوگ لاجواب ہو!! کوئی دکھاوا، کوئی تنازعہ اور بہترین والدین!! مہاودیو آپ لوگوں کو ہمیشہ خوش رکھے!'۔
سوہا کی بھابھی کرینہ کپور نے بھی انسٹاگرام اسٹوریز پر کنال اور سوہا کی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ 'سالگرہ مبارک ہو عزیزوں! ہم تم دونوں سے پیار کرتے ہیں'۔ سوہا سابق کرکٹر منصور علی خان پٹودی اور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی ہیں۔ وہ اداکار سیف علی خان اور صبا علی خان کی بہن ہیں۔ ان کی شادی 2015 میں کنال کھیمو سے ہوئی۔ سال 2017 میں اس جوڑی نے اپنی پہلی اولاد کا استقبال کیا جس کا نام انہون نے عنایہ نومی رکھا ہے۔
