Sana Khan Youtube Channel: ثنا خان نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا

author img

By

Published : May 20, 2022, 1:11 PM IST

ثنا خان نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا

ثنا خان نے انسٹاگرام کے بعد اب یوٹیوب میں بھی ولاگنگ شروع کردی ہے۔ سابق اداکارہ نے ثنا خان ولاگس' نام سے اپنا ایک یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے۔ ثنا کے اس یوٹیوب چینل میں فی الحال 11 ہزار لوگوں نے سبسکرائب کیا ہے۔ Sana Khan Youtube Channel

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ اور بگ باس سیزن-6 کی رنراپ ثنا خان نے ' ثنا خان ولاگس' نام سے اپنا ایک یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے۔ ثنا نے بدھ کے روز انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اس بات کی جانکاری دی تھی، لیکن جمعرات کے روز انہوں نے اپنا پہلا ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کردیا ہے۔ یہ ای طرح کا تعارفی ویڈیو تھا، جس میں ثنا خان بتا رہی تھیں کہ وہ اپنے اس چینل میں علم و دین کے حوالے سے ویڈیو اپنے مداحوں تک پہنچائیں گی۔ Sana Khan Youtube Channel

یوٹیوب میں شیئر کیے گئے اس 1 منٹ 40 سکینڈ کے مختصر ویڈیو کو مدینہ شریف میں شوٹ کیا گیا ہے۔ ثنا خان نے اپنا پہلا کلپ گزشتہ ماہ مدینہ منورہ کے مقدس سفر کے دوران شوٹ کیا تھا۔ واضح رہے کہ 33 سالہ سابق اداکارہ نے اپنے شوہر مفتی انس سید کے ساتھ اپریل میں رمضان کے مقدس مہینے میں عمرہ ادا کیا تھا۔

ثنا کے اس ولاگ میں وہ مدینہ منورہ کے خوبصورت نظارے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کرتی ہیں۔ ثنا کہتی ہیں کہ ' انہیں یہاں بیٹھنا بہت اچھا لگ رہا ہے، یہ کتنا خوبصورت ہے، مجھے یہ سب پسند آرہا ہے'۔ اس کے علاوہ ثنا نے اپنے مداحوں اور فالورز سے یہ تجویز کرنے کے لیے کہا ہے کہ وہ ان کے چینل پر کس قسم کا مواد دیکھنا پسند کریں گے۔ انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل کو اسلامی و دینی معلومات پھیلانے کے لیے استعمال کریں گی۔

ثنا کے مداحوں نے ان کا یوٹیوب میں استقبال کیا ہے اور اب تک اس یوٹیوب چینل میں 11 ہزار لوگوں نے سبسکرائب کیا ہے۔ واضح رہے کہ ثنا نے سال 2020 میں فلم انڈسٹری کو الوداع کہنے کے چند دنوں بعد ہی گجرات کے ایک عالم دین مفتی انس کے ساتھ سادگی کے ساتھ شادی کرلی تھی۔ ثنا کے انسٹاگرام میں 4.8 ملین فالورز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.