Richa Chadha-Ali fazal wedding: ریچا اور علی نے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی، دیکھیں

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 3:26 PM IST

ریچا اور علی نے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی، دیکھیں

بالی ووڈ کا ایک مشہور و خوبصورت جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہے۔ ریچا چڈھا اور علی فضل نے شادی کی تقریب سے اپنی خوش کن تصاویر شیئر کیں۔Richa Chadha-Ali fazal wedding

دہلی: بالی ووڈ کی جوڑی ریچا چڈھا اور علی فضل نے اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں ریچا اور علی ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش اور حسین نظر آرہے ہیں۔ جوڑے کے چہرے پر شادی کی رونق و چمک صاف جھلک رہی ہے۔Richa Chadha-Ali fazal wedding

جوڑے نے سوشل میڈیا پر کچھ دیر قبل ہی مداحوں کے لیے شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصویر میں دونوں کی آنکھوں میں ایک دوسرے کے تئیں محبت و شفقت نظر آرہی ہے۔ علی اور ریچا نے خوبصورت بھارتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔علی جہاں سفید شیروانی پہن رکھی ہے، وہیں ریچھا گلابی رنگ کے جوڑے میں شہزادی لگ رہی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے جوڑے کو بہت ساری مبارکباد مل رہی ہے۔زیادہ تر مداحوں نے جوڑے کو کمنٹس باکس میں پھول بھیجے ہیں۔ وہیں کئی مشہور شخصیات نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی ہے۔

ان دونوں کی شادی دہلی میں ہورہی ہے۔ اس سے قبل ریچا نے ریچا چڈھا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اداکارہ اپنی مہندی اور چوڑیاں دکھاتی نظر آرہی ہیں۔ ریچا کے ہاتھ پر مہندی سے انگریزی کا حرف 'اے اور آر لکھا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ انگریز میں اے سے علی اور آر سے ریچا لکھا جاتا ہے۔

وہیں جوڑے نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے نام ایک وائس میسج کو ویڈیو کی شکل میں اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا تھا۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح دو سال کی وبائی بیماری نے ان کی شادی کو متاثر کیا۔

ویڈیو میں ریچا اور علی کی تصویر نظر آرہی ہے اور دونوں اس ویڈیو میں شادی میں ہوئی تاخیر کی وجہ بتاتے سنائی دے رہے ہیں۔ سے سے پہلے ریچا یہ کہتی ہوئی شروع کرتی ہیں کہ ' دو سال پہلے ہم نے اپنے رشتے کی تصدیق کی تھی لیکن اسی درمیان وبا نے ہم سب کو متاثر کردیا۔ اس وبا نے ہماری شادی اور ہماری زندگی کو جیسے روک دیا۔ ملک میں موجود دوسرے لوگوں کی طرح ہم بھی یکے بعد دیگرے ذاتی پریشانی کا سامنا کر رہے تھے اور اب جب سب ٹھیک ہے ہم زندگی کے اس نئے دریچے سے نظر آرہی خوشیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور آخر کار ہم اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ یہ جشن منا رہے ہیں۔ تمام دعاؤں کے لیے ہم شکرگزار ہیں'۔

واضح رہے کہ امرتسر میں پیدا ہونے والی ریچا کی پرورش دہلی میں ہوئی ہے، اس لیے انہیں دہلی سے خاص لگاؤ ہے اس لیے وہ دہلی میں شادی کر رہی ہیں۔ جوڑے نے شادی سے پہلے تین اہم تقریبات کاک ٹیل، سنگیت اور مہندی پارٹی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی شادی کافی عرصے تک ملتوی تھی اور اب دونوں 4 اکتوبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ریچا چڈھا کے ہاتھوں میں لگی مہندی، شادی سے پہلے جوڑے نے مداحوں کیلئے وائس میسج بھیجا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.