Richa Chadha and Ali Fazal Wedding ریچا چڈھا کے ہاتھوں میں لگی مہندی، شادی سے پہلے جوڑے نے مداحوں کیلئے وائس میسج بھیجا

author img

By

Published : Sep 29, 2022, 5:14 PM IST

ریچا چڈھا کے ہاتھوں میں لگی مہندی، شادی سے پہلے جوڑے نے مداحوں کے لیے وائس میسج بھیجا

ریچا چڈھا اور علی فضل اپنی شادی کے لیے دارالحکومت دہلی پہنچ گئے ہیں۔ جہاں ریچا نے اپنے ہاتھوں میں علی کے نام کی مہندی لگائی ہے وہیں جوڑے نے دہلی پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے ایک 'وائس میسج' بھی شیئر کیا ہے۔Richa Chadha and Ali Fazal wedding

دہلی: ریچا چڈھا اور علی فضل کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ یہ جوڑا شادی کے لیے دارالحکومت دہلی پہنچ گیا ہے۔ جہاں ریچا نے اپنی مہندی کی تصویر شیئر کی ہے وہیں دہلی پہنچنے کے بعد جوڑے نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جو اصل میں ایک وائس میسج ہے۔Richa Chadha and Ali Fazal wedding

ریچا چڈھا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اداکارہ اپنی مہندی اور چوڑیاں دکھاتی نظر آرہی ہیں۔ ریچا کے ہاتھ پر مہندی سے انگریزی کا حرف 'اے اور آر لکھا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ انگریز میں اے سے علی اور آر سے ریچا لکھا جاتا ہے۔ اس لیے انہوں نے دونوں حرفوں کو ملا کر مہندی سے یہ لکھا ہے.

ریچا چڈھا کے ہاتھوں میں لگی مہندی، شادی سے پہلے جوڑے نے مداحوں کے لیے وائس میسج بھیجا
ریچا چڈھا کے ہاتھوں میں لگی مہندی، شادی سے پہلے جوڑے نے مداحوں کے لیے وائس میسج بھیجا

اس کے ساتھ ہی، جوڑے نے دہلی پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح دو سال کی وبائی بیماری نے ان کی شادی کو متاثر کیا۔

علی اور رچا نے ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی ہے، جو اصل میں ایک وائس میسج بھی ہے۔ ویڈیو میں ریچا اور علی کی تصویر نظر آرہی ہے اور دونوں اس ویڈیو میں شادی میں ہوئی تاخیر کی وجہ بتاتے سنائی دے رہے ہیں۔ سے سے پہلے ریچا یہ کہتی ہوئی شروع کرتی ہیں کہ ' دو سال پہلے ہم نے اپنے رشتے کی تصدیق کی تھی لیکن اسی درمیان وبا نے ہم سب کو متاثر کردیا۔ اس وبا نے ہماری شادی اور ہماری زندگی کو جیسے روک دیا۔ ملک میں موجود دوسرے لوگوں کی طرح ہم بھی یکے بعد دیگرے ذاتی پریشانی کا سامنا کر رہے تھے اور اب جب سب ٹھیک ہے ہم زندگی کے اس نئے دریچے سے نظر آرہی خوشیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور آخر کار ہم اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ یہ جشن منا رہے ہیں۔ تمام دعاؤں کے لیے ہم شکرگزار ہیں'۔

واضح رہے کہ امرتسر میں پیدا ہونے والی ریچا کی پرورش دہلی میں ہوئی ہے، اس لیے انہیں دہلی سے خاص لگاؤ ہے اس لیے وہ دہلی میں شادی کر رہی ہیں۔ جوڑے نے شادی سے پہلے تین اہم تقریبات کاک ٹیل، سنگیت اور مہندی پارٹی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی شادی کافی عرصے تک ملتوی تھی اور اب دونوں 4 اکتوبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Richa Chadha-Ali Fazal Wedding: شادی کے لیے ریچا اور علی دہلی روانہ، جانئیے اس بالی ووڈ جوڑے کی شادی سے متعلق تمام تفصیلات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.