Raju Srivastava passes away: راجو سریواستو نے ٹیلی ویژن کے علاوہ بڑے پردے پر بھی شہرت حاصل کی

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 11:24 AM IST

Updated : Sep 21, 2022, 5:36 PM IST

راجو سریواستو نے ٹیلی ویژن کے علاوہ بڑے پردے پر بھی شہرت حاصل کی

کامیڈین راجو سریواستو کا انتقال ہو گیا، وہ 58 سال کے تھے۔ وہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں زیر علاج تھے۔Raju Srivastava passes away

حیدرآباد (تلنگانہ): کامیڈین راجو سریواستو کا بدھ کو دہلی میں انتقال ہوگیا۔ بھارت کے اب تک کے سب سے بڑے اسٹینڈ اپ کامیڈین میں سے ایک راجو سریواستو گزشتہ کئی دنوں سے دہلی کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں وینٹی لیٹر پر تھے۔Raju Srivastava passes away

وہ 1980 کی دہائی کے اواخر سے تفریحی صنعت میں سرگرم تھے، لیکن 2005 میں اسٹینڈ اپ کامیڈی شو دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج کے پہلے سیزن میں حصہ لینے کے بعد انہیں اصل پہچان ملی۔ اس کے بعد انہیں کئی معروف بالی ووڈ اسٹار کے ساتھ اسکرین پر کام کرنے کا موقع ملا۔اسٹینڈ اپ کامیڈین سے سیاستدان بننے والے راجو اپنے اسٹیج کردار 'گجودھر بھیا' کی وجہ سے کافی مقبول ہوئے۔

راجو سریواستو نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی الگ پہچان بنانی ہے۔ بچپن سے ہی انہیں اداکاری کا شوق تھا اس لیے وہ اکثر امیتابھ بچن کی نقل میں ڈائیلاگ بولنے کی کوشش کیا کرتے تھے۔

راجو سریواستو نے ٹیلی ویژن کے علاوہ بڑے پردے پر بھی شہرت حاصل کی

وہ 25 دسمبر 1963 کو اتر پردیش کے کانپور ضلع میں ایک متوسط ​​گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد رمیش چندر سریواستو ایک شاعر تھے جو بالائی کاکا کے نام سے مشہور تھے۔ راجو، جن کا شمار بہترین مِمک آرٹسٹ کے طور پر ہوتا ہے، ہمیشہ سے ایک کامیڈین بننا چاہتے تھے۔ اس کی شادی شیکھا سے ہوئی ہے اور اس جوڑے کے دو بچے انتارا اور آیوشمان ہیں۔

کامیڈین کے کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہیں کئی فلموں میں بھی دیکھا گیا، جن میں 'میں نے پیار کیا، بازی گر، بمبئی سے گوا اور آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ' شامل ہے۔ فلموں اور کامیڈی شوز کے علاوہ وہ ریئلٹی شو بگ باس کے تیسرے سیزن میں بھی نظر آئے۔

دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج کے علاوہ، وہ 'کامیڈی سرکس'، 'دی کپل شرما شو'، 'شکتیمان' اور دیگر سمیت کئی دیگر کامیڈی شوز کا حصہ رہے ہیں۔

10 اگست کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد راجو کی حالت نازک تھی اور وہ آخری سانس لینے تک ایمس دہلی میں وینٹی لیٹر پر رہے۔ اطلاعات کے مطابق، وہ ٹریڈمل پر دوڑ رہا تھے جب انہوں نے سینے میں درد کی شکایت کی۔ اسی دن ان کی انجیو پلاسٹی بھی ہوئی۔

مزید پڑھیں:Raju Srivastava Passes Away کامیڈین راجو سریواستو کا انتقال

Last Updated :Sep 21, 2022, 5:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.