Childhood Picture of Bollywood Actress: بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی، پہچانیے کون ہے یہ اداکارہ

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 1:04 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی، پہچانیے کون ہے یہ اداکارہ

بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے اپنے والد کے ساتھ بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ کیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ یہ اداکارہ کون ہے؟ Childhood Picture of Bollywood Actress

گلوبل اسٹار پرینکا چوپڑا بھلے ہی فلموں میں کم نظر آئیں لیکن سوشل میڈیا پر وہ کافی متحرک رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ پرینکا اپنے مداحوں کو اپنے پل پل کی خبر دیتی رہتی ہیں۔ اگرچہ وہ اپنے ہالی وود پراجیکٹس میں مصروف ہوں لیکن اپنے مداحوں سے جڑنا نہیں بھولتی ہیں۔ حال ہی میں پرینکا نے اپنے والد اشوک چوپڑا کے ساتھ اپنی بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں اداکارہ کو پہچاننا مشکل ہورہا ہے۔ Priyanka Chopra Shares Childhood Pictures

واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 10 گھنٹے کے اندر تین پوسٹ شیئر کیے ہیں۔ وہ ایک پوسٹ میں اپنے والد کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ دوسرے پوسٹ میں انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کی ہے اور تیسری پوسٹ میں انہوں نے ایک ایک انگیزی کہاوت شیئر کی ہے۔

پرینکا کے ذریعہ شیئر کی گئی ان کی بچن کی تصویر کے بارے میں بات کریں تو اس میں وہ اپنے والد اشوک کی گود میں نظر آرہی ہیں اور ان کے سر پر بال بھی کم نظر آرہے ہیں۔ وہیں پرینکا کے والد سفید کرتے میں ملبوس نظر آرہے ہیں اور پرینکا لال اور سفید فراک میں نظر آرہی ہیں۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا چوپڑا نے لکھا ہے، 'پاپا کی لِٹل گرل'۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پرینکا اپنے والد کی کتنی قریب تھیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اداکارہ کے والد کینسر میں مبتلا تھے اور 10 جون 2013 کو انتقال کر گئے تھے۔

مزید پڑھیں: Hrithik an Mouni Roy Selfie: ریتک روشن اور مونی رائے کی سیلفی ہوئی وائرل

پرینکا چوپڑا نے ایک اور پوسٹ میں اپنی شاندار انداز والی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا، 'وہ تازہ احساس.. اپنے ہاتھوں کو اپنے بالوں سے دور نہیں رکھ سکتی'۔ تصویر میں پرینکا چوپڑا اپنے کھلے گھنگریالے بال میں نظر آرہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.