Jr NTR 39th Birthday: جونئیر این ٹی آر نے 39 ویں سالگرہ پر اپنے آئندہ پروجیکٹ کا اعلان کیا

author img

By

Published : May 20, 2022, 12:44 PM IST

جونئیر این ٹی آر نے اپنی 39 ویں سالگرہ پر اپنے آئندہ پروجیکٹ کا اعلان کیا

مشہور ساؤتھ اداکار جونئیر این ٹی آر نے اپنی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر کوراتلا شیوا کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو ایک خاص تحفہ دیا ہے۔ Jr NTR 39th Birthday

حیدرآباد (تلنگانہ): جونیئر این ٹی آر کی سالگرہ سے چند گھنٹے قبل ان کی آئندہ فلم کے میکرز نے ایک دلچسپ پوسٹر کی نقاب کشائی کی ہے۔ این ٹی آر 30 کے نام سے بنائی جارہی اس فلم کی ہدایتکاری کوراتلا شیوا کرنے والے ہیں۔ فلم آر آر آر سے پوری دنیا میں زبردست پذیرائی حاصل کرنے والے اداکار آج یعنی 20 مئی کو اپنی 39 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ Jr NTR 39th Birthday

پوسٹر شیئر کرتے ہوئے فلم میکرز نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' آج شام 7 بج کر دو منٹ میں سب سے زیادہ انتظار کیا جانے والا پروجیکٹ این ٹی آر 30 کے بارے میں جانکاری دی جائے گی، دیکھتے رہیں۔ Jr NTR Announced his new project

مزید پڑھیں: کانز 2022 کے تیسرے دن ایشوریہ نے گلابی گاؤن میں جلوے بکھیرے

این ٹی آر 30 کے میکرز نے زبردست پوسٹر جاری کیا ہے، جس میں فلم کا ہیرو ایک چٹان پر کھڑا نظر آرہا ہے۔ این ٹی آر کے مداح اس پوسٹر کو لے کر پرجوش ہیں، حلانکہ فلم کے پورے پوسٹر کو ریلیز کیا جانا ابھی باقی ہے۔

پین انڈیا فلم آر آر آر سے زبردست پذیرائی حاصل کرنے کے بعد جونیئر این ٹی آر کی اگلی فلم زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ اس فلم کو این ٹی آر آرٹس اور یوواسدھا آرٹس نے تیار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.